قومی

Suspicious activity in Rajouri: جموں و کشمیر کے راجوری میں سرحد کے قریب دیکھی گئی مشتبہ سرگرمی، بھارتی سیکورٹی فورسز الرٹ

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشتبہ سرگرمی دیکھنے کے بعد فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کے بعد سرحد پر یہ تازہ ترین مشتبہ سرگرمی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی دراندازی یا نقل و حرکت کا امکان ہے۔

پورے علاقے میں سیکورٹی سخت

اس وقت پورے علاقے میں سیکورٹی سخت ہے اور فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے چوکسی اختیار کر رہی ہے۔ راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش

راجوری ضلع کے ایک دور افتادہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔ تلاشی مہم کے دوران 61 راشٹریہ رائفلز نے راجوری کے باراچارڈ میں ایک خفیہ ٹھکانے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ تلاشی کے دوران 10 UBGL گرینیڈ، 50 Duracell بیٹریاں، 10 ٹارچ بیٹریاں اور ضروری اشیاء جیسے ترپال، کمبل اور ادویات برآمد ہوئیں۔ علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا خدشہ تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے وہاں سرچ آپریشن کیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلا۔

پہلگام حملے کے بعد ایسی سرگرمیاں پریشان کن

جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اس طرح کی سرگرمیاں پریشان کن ہیں۔ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 26 غیر مسلح افراد مارے گئے تھے۔ اس دہشت گردی کے واقعے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ، بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں اور پاکستان کو جواب دیا۔ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے مسمار کر دیے گئے۔

آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے بھی کیا حملہ

دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کی کارروائی کے بعد پاکستان نے بھی حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں بھارت نے اپنے فضائی دفاعی نظام کی مدد سے سرحد پار سے آنے والے ڈرونز اور میزائلوں کو آسمان میں تباہ کر دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد بھارت نے سرحد پر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago