ٹہری گڑھوال: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال میں جمعرات کو ایک دردناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جب ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق حادثہ چمبا بلاک کے تحت چمبا-کوٹی روڈ پر نیل کے قریب پیش آیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق گاڑی تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث موقع پر ہی کئی افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے۔
دو زخمیوں کی حالت مستحکم، اسپتال میں علاج جاری
ضلع اسپتال باوراری کے سی ایم ایس ڈاکٹر امت رائے کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ایس ڈی ایم گھنسالی الکیش نوڈیال نے بتایا کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF)، محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیکا کھنڈیلوال، ایم ایل اے کشور اپادھیائے اور ایس ایس پی شویتا چوبے موقع پر موجود رہ کر ریسکیو اور راحت کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بہترعلاج کی ہدایت بھی دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی سفیر سرجیو گور نے ریلائنس انڈسٹریز کے جام…
وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر 2026 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں…
دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…
اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…
اجین سے ایودھیا تک دگ وجے سنگھ کی تقریباً 900 کلومیٹر طویل ’ستیہ سناتن سوا…
ہندوستان کی آزادی کے وقت تاریخی سینگول کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے…