قومی

Uttar Pradesh International Trade Show: صدر جمہوریہ ہند نے گریٹر نوئیڈا میں پہلے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا

صدر ہند دروپدی مرمو نے آج اکیس ستمبر 2023 کو گریٹر نوئیڈا میں پہلے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیاہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اترپردیش انٹر نیشنل ٹریڈشو اترپردیش کی مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں اور بیرون وطن میں پہنچانے کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ اس ٹریڈ شو میں دوہزار سے زیادہ مینوفیچکچرر اپنی مصنوعات پیش کررہے ہیں اور 66 ملکوں سے چار سو سے زیادہ خریدار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس ٹریڈ شو سے اترپردیش مینوفیکچرر اور صنعتکاروں کو اپنا مال قومی اور بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے کا ایک ہم ذریعہ حاصل ہوگا۔

صدر ہند نے کہا کہ اس ٹریڈ شو میں ایک ضلع ایک پیداوار سے مختلف مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔ انھوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ہینڈی کرافٹ پر مبنی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ریاست کے نوجوان صنعکار، خصوصا خواتین صنعتکار بھی اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔  مرمو نے صنعتکاروں اور کارکنوں میں خواتین کی حصہ داری بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اترپردیش کی حکومت نے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اترپردیش ملک میں ریاست گیر سطح پر تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک ہے اوریہ سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی لاکر ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرکے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لاکر ممکن بنایا گیاہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاستی سطح پر اقتصادی ترقی کی اتنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بنے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش 96 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای کے ساتھ تمام ریاستوں میں اول مقام پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ زمین سے گھری ریاست ہونے کے باوجود اترپردیش سے برآمدات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ریاست کی برآمدات جوکہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں تقریبا 88 ہزار کروڑ روپے تھی وہ سال دوہزار بائیس تئیس میں بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے پہنچ گئی ۔ انھوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلانئے میں لوکل ویلیو پیدا کرنے اور ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ایم ایس ایم ای کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے کی بات شامل  کی گئی ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو ہماری قومی اور بین الاقوامی ترجیحات کو جی ٹوئنٹی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

14 minutes ago

Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت

دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…

48 minutes ago

Adani Defence SIDM Champion Award 2026: دفاعی برآمدات میں اڈانی ڈیفنس کا نمایاں کارنامہ، SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…

1 hour ago

Delhi CJP Protest: کسی کو گھسیٹا، کسی کو اٹھایا: دہلی میں سی جے پی کے پر امن احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، لکھنؤ تک ہائی الرٹ

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…

2 hours ago