قومی

UP Budget 2026: اتر پردیش اسمبلی میں وزیر خزانہ سریش کھنہ نے مالی سال 2026-2027کے لیے 9.12 لاکھ کروڑ روپے کا پیش کیا بجٹ، نئی اسکیموں پر خاص زور

نئی دہلی : اتر پردیش اسمبلی میں بدھ کے روز وزیرخزانہ سریش کھنہ نے مالی سال 2026-2027کے لیے 9,12,696.35 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں 43,565.33 کروڑ روپے کی نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اس کا مقصد ریاست کی مجموعی ترقی کو رفتار دینا، دیہی معیشت کو مضبوط کرنا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔سریش کھنہ نے بتایا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور دیہی علاقوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں “نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی مشن” قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش میں ڈیٹا اتھارٹی اور ڈیٹا سینٹر کلسٹرز کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کو فروغ دینے کے لیے اے آئی مشن اور “ٹیک یووا، سمرتھ یووا یوجنا” شروع کی جائے گی، جس کے ذریعے نوجوانوں کو جدید اور ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تربیت اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ توانائی کے شعبے میں ڈیزل پر چلنے والے نلکپوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بھی بجٹ میں انتظام کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ صنعت اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اختراعات کو فروغ دینے کی ریاستی کوششوں کے نتیجے میں اتر پردیش نے قومی سطح پر اسٹارٹ اپ رینکنگ میں “لیڈر” کیٹیگری حاصل کی ہے۔

زرعی شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم اور آلو کی پیداوار میں اتر پردیش ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور زرعی مصنوعات کو عالمی منڈی سے جوڑنے کے لیے ریاست میں ایگریکلچر ایکسپورٹ ہب قائم کیے جائیں گے۔سریش کھنہ نے کہا کہ ریاست میں فی کس آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری کا بہاؤ تیز ہوا ہے۔ صنعتی سرگرمیوں میں تیزی سے معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے تربیتی پروگراموں کا دائرہ بڑھایا جائے گا، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت نئے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ خواتین کے لیے خصوصی اسکل ڈیولپمنٹ مراکز کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔

صنعتی ترقی کے لیے “سردار ولبھ بھائی پٹیل ایمپلائمنٹ اینڈ انڈسٹریل زون” اسکیم کے تحت 575 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کے لیے “مکھمنتری یووا سوروزگار یوجنا” شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ ریاست میں آٹھ ڈیٹا سینٹر پارک قائم کیے جائیں گے، جن کی مجموعی صلاحیت 900 میگاواٹ ہوگی، تاکہ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

7 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago