قومی

کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکرسے چیمبرمیں گالی گلوچ کی… اپوزیشن پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لگایا بڑا الزام، راہل گاندھی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جاری ہے، لیکن مسلسل ہنگامہ آرائی ہے۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے چیمبرمیں اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے بارے میں مرکزی پارلیمانی امورکے وزیرکرن رجیجونے کہا کہ کم ازکم 20 سے 25 کانگریسی اراکین پارلیمنٹ اسپیکرکے چیمبرمیں داخل ہوئے اوران کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راہل گاندھی کوکچھ نہیں سکھا سکتا۔ کانگریس کے سینئرلیڈروں کوانہیں سمجھانا چاہئے۔

اسپیکراوم برلا کے چیمبرمیں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی ہنگامہ آرائی پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کرن رجیجونے کہا، ”کم ازکم 20 سے 25 کانگریسی اراکین لوک سبھا اسپیکرکے چیمبر میں داخل ہوئے اوران کے ساتھ بدسلوکی کی۔ میں بھی وہاں موجود تھا۔“ انہوں نے مزید کہا، ”اسپیکربہت نرم طبیعت کے انسان ہیں، ورنہ سخت کارروائی کی جاتی۔ پرینکا گاندھی واڈرا اورکے سی وینوگوپال سمیت کانگریس کے کئی سینئرلیڈران بھی اندرموجود تھے اوروہ انہیں لڑنے پراکسا رہے تھے۔“

اسپیکراس حادثہ سے بہت مایوس: کرن رجیجو

مرکزی وزیرکرن رجیجونے مزید کہا، ”جیسا کہ میں نے کہا، اسپیکرکواس واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے اسپیکرسے بات کی ہے۔ وہ (کانگریس اراکین پارلیمنٹ) اسپیکرکے چیمبرمیں گئے اوران کے ساتھ بدسلوکی کی، برا بھلا کہا۔ اسپیکرنے پھرایک حکم جاری کیا، جس پرعمل نہیں کیا گیا۔ پھرراہل گاندھی نے کہا کہ انہیں بولنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ کسی کی اجازت کے بغیربات کریں گے۔“ ایوان میں اس وقت تک بات نہیں کرسکتے جب تک کہ انہیں چیئرکی اجازت نہ ملے، یہاں تک کہ وزیراعظم بھی چیئرکی اجازت کے بعد ہی بولیں گے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امورکرن رجیجونے کہا، ”میں راہل گاندھی کوکچھ نہیں سکھا سکتا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ کس دنیا میں رہتے ہیں۔ کون سا نظریہ ان کے کاموں کوچلاتا ہے؟“

ویڈیوبنانے والے والے اراکین پارلیمنٹ پربھی کارروائی

انہوں نے کانگریس کے سینئراراکین کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے سینئراراکین کوانہیں (راہل گاندھی) سمجھانا چاہئے کہ پارلیمنٹ اس طرح سے نہیں چل سکتا۔ یہاں بچوں جیسا برتاونہیں کرنا چاہئے۔ ہمارا ملک بہت بڑا ہے اورسیکورٹی ایک اہم موضوع ہے۔ ہماری سیکورٹی کوسیاسی ہتھیارکے طورپراستعمال کرنا اورکسی کی عزت کوکم دکھانا صحیح نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

3 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago