قومی

Rahul Gandhi Speech in Lok Sabha: ”یہ ٹریڈ ڈیل نہیں، سرینڈر ہے، امریکی شرائط پر سمجھوتہ کرنا شرمناک“، لوک سبھا میں راہل گاندھی کا حکومت پر بڑا حملہ

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے آج یعنی بدھ کے روزایوان میں خطاب کیا۔ لمبے تنازعہ کے بعد انہوں نے ایوان کو خطاب کیا۔ ایوان میں راہل گاندھی نے امریکہ کو نشانے پرتولیا، ساتھ ہی مرکزکی مودی حکومت پربھی حملہ بولا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ کے دبدبے کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ ڈالرکوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ڈیٹا ہماری طاقت ہے اوراس پرامریکہ کی نظرہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’میں اکنامک سروے دیکھ رہا تھا اورمجھے اس میں دوباتیں ملیں۔ ٹھوس باتیں، گہری باتیں جومجھے پسند آئیں۔ پہلی بات کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں، جہاں جیوپولیٹکل ٹکراو بڑھ رہا ہے… امریکہ کے دبدبے کوچین، روس اوردوسری طاقتیں چیلنج دے رہی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم اینرجی اورفائنانشیل ہتھیاروں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہم استحکام کی دنیا سےعدم استحکام کی دنیا کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اصل میں ہم جنگ کے دورمیں جی رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یوکرین میں جنگ ہے، غزہ میں جنگ ہے، مڈل ایسٹ (مشرق وسطیٰ) میں جنگ ہے، ایران میں جنگ کا خطرہ ہے۔ ہم نے آپریشن سندورکیا۔ تو ہم عدم استحکام کی دنیا میں جی رہے ہیں۔ ڈالرکوچیلنج دیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ دوسری طرف میرے دوست سمجھتے ہیں، اہم کھیل یہ ہے کہ ڈالر کو چیلنج دیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے دباوکوچیلنج دیا جا رہا ہے۔ ہم ایک سپرپاوروالی دنیا سے کسی نئی دنیا کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس کا ہم سچ میں اندازہ نہیں لگا سکتے۔

ہمیں پاکستان کے برابرنہیں بنایا جائے گا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے برابرنہیں بنایا جائے گا۔ اگرصدرٹرمپ نے طے کیا ہے کہ پاکستان آرمی چیف ان کے ساتھ ناشتہ کریں گے تو ہمیں اس بارے میں کچھ کہنا ہوگا۔ اب کیا ہوا ہے؟ آپ نے ایک ٹریڈ ڈیل کی ہے، جو چیز 21ویں صدی میں انڈیا کوبدلنے والی ہے، جوچیزہمیں 21ویں صدی میں سپرپاوربنانے والی ہے، مودی حکومت نے ہمارے ڈیٹا کے ساتھ یہی کیا ہے۔ ہم اپنے ڈیجیٹل ٹریڈ رولس پرکنٹرول چھوڑدیتے ہیں۔ نمبر2، ڈیٹا لوکلائزیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نمبر تین، یونائیٹیڈ اسٹیٹس میں فری ڈیٹا فلو۔ نمبر4، ڈیجیٹل ٹیکس پرلمٹ، نمبر5 کسی بھی سورس کوڈ کوڈسکلوزکرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جوکوئی بھی چاہے، بڑی ٹیکس کمپنی کو 20 سال کی فری ٹیکس ہالی ڈے۔ آپ نے ڈیٹا پر یہی کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

5 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

5 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

6 hours ago