قومی

Yogi Adityanath calls on Amit Shah: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے کی ملاقات

نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا سے بھی خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر لکھا، ’’آج نئی دہلی میں محترم مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ جی سے خیرسگالی ملاقات کی اور ان کی قیمتی رہنمائی حاصل کی۔ اپنے قیمتی وقت کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔‘‘

اسی طرح انہوں نے جے پی نڈا کے ساتھ ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’آج نئی دہلی میں قومی صدر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا جی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ آپ کے قیمتی وقت کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔‘‘

گڑھ گنگا میلہ 2025 کی تیاریوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

دہلی روانگی سے قبل وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاپڑ ضلع کے افسران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ گڑھ گنگا میلہ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ثقافتی پروگراموں میں فحش گانوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ان کی جگہ لوک فنکاروں اور لوک گیتوں کو شامل کیا جائے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’اچھے ثقافتی گروپ بلائے جائیں، لوک گائکوں اور فنکاروں کو موقع دیا جائے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ہنگامی حالات کے لیے تعینات رہیں۔ افسران زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی شکایات کے ازالے کا نظام مضبوط کیا جائے۔‘‘

صفائی، سلامتی اور سہولیات پر خصوصی زور

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ سی سی ٹی وی کیمرے، پارکنگ اور موبائل ٹوائلٹ کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں زیرو لیکوئڈ ڈسچارج ٹوائلٹس نصب کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ مزید کہا کہ غسل کے دوران بدنظمی سے بچنے کے لیے گھاٹوں کو منظم طور پر تیار کیا جائے، خواتین کے لیے علیحدہ چینجنگ رومز بنائے جائیں، صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی ہو، بجلی کے کرنٹ سے بچاؤ اور آگ بجھانے کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ عارضی اسپتال قائم کیے جائیں، سانپ کے کاٹنے کی دوا (Anti-snake venom) اور ریبیز ویکسین دستیاب رکھی جائے اور این ڈی آر ایف و ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں غسل کے دوران مسلسل گشت کریں۔ قابل ذکر ہے کہ گڑھ گنگا میلہ ہر سال نومبر میں کارتیہ پورنیما کے موقع پر ہاپڑ ضلع میں منعقد ہوتا ہے، جہاں لاکھوں عقیدت مند گنگا ندی میں مقدس غسل کے لیے آتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Deendayal Upadhyaya Jayanti: دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام، کہا- ’انتودیہ ہی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…

22 minutes ago

US Navy Uses Laser Weapons: گیمنگ کنٹرولر سے تباہ ہوں گے ایرانی ڈرون! آبنائے ہرمز میں امریکہ نے تعینات کیے ’غیر مرئی‘ لیزر ہتھیار

امریکی فوج ہائی انرجی لیزر ٹیکنالوجی کو حقیقی آپریشنز میں استعمال کر رہی ہے، ڈرونز…

32 minutes ago

Accidents on the Yamuna Expressway: آخر یمنا ایکسپریس وے کو حادثات کا ہائی وے کیوں کہا جاتا ہے؟

یمنا ایکسپریس وے پر مسلسل پیش آ رہے حادثات نے بڑھائی تشویش، گریٹر نوئیڈا میں…

1 hour ago

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

2 hours ago