امریکہ سے غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہے۔جب امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کو واپس ہندوستان ڈی پورٹ کیا تو انسانی رویے پر کئی سوالات اٹھائے گئے اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو گھیر لیا۔ اب امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے جانے والی دو اور پروازیں امرتسر میں اترنے والی ہیں۔ توقع ہے کہ مزید 119 ہندوستانی واپس آئیں گے۔بھارت ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا امریکی فضائیہ کا طیارہ ان لوگوں کو بھارت لانے کے لیے دوبارہ آئے گا یا اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی انتظام کیا گیا ہے۔
پانچ فروری کو، 104 ہندوستانیوں کو لے کر ایک C-17 طیارہ امرتسر میں اترا، جس میں زیادہ تر ہریانہ، گجرات اور پنجاب سے تھے۔ بھارت ایکسپریس کے مطابق، توقع ہے کہ ایک ہندوستانی طیارہ دوسرے گروپ کے جلاوطن افراد کو لے کر اترے گا، جنہیں پہلی پرواز کے مسافروں کی طرح زنجیروں میں جکڑا نہیں جائے گا۔ ابتدائی پرواز میں ہندوستانیوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا اس پر مرکزی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ڈی پورٹ کئے گئے افراد کے ساتھ مبینہ “غیر انسانی سلوک” نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور وزیر خارجہ نے اس معاملے کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، دوسری پرواز کے ہفتے کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان امرتسر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی امید ہے۔
امریکہ سے آنے والی اس دوسری پرواز میں پنجاب سے 67، ہریانہ سے 33، گجرات سے آٹھ، اتر پردیش سے تین، مہاراشٹرا اور راجستھان سے دو دو اور گوا، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ایک ایک مسافر شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر بات چیت ہوئی تھی۔ابھی پچھلے ہفتے ہی، ایک امریکی فوجی طیارہ 204 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر پنجاب کے امرتسر ہوائی اڈے پر اترا۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان واپس بھیجنے سے پہلے ہر ایک شخص کا معائنہ کیا گیا اور امریکہ سے ہندوستان آنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ان تمام کےہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں بھی لگائی گئیں جس پر بھارت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…