قومی

India-Bangladesh border talks: کشیدگی کے بیچ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان بارڈر کوآرڈینیشن کی میٹنگ ہونے جارہی منعقد،جانئے کیا ہوگا ایجنڈہ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحدی رابطہ کاری کی 55ویں ڈی جی سطح کی میٹنگ 17 سے 20 فروری تک نئی دہلی میں ہوگی۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحدی انتظام پر 55ویں ڈائریکٹر جنرل سطح کی بارڈر کوآرڈینیشن کانفرنس 17 سے 20 فروری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی میزبانی ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کرے گی، جس میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔اس میٹنگ کا بنیادی مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بارڈر مینجمنٹ کو موثر بنانا، جرائم پر قابو پانا اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سرحدی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں سرحد پار سے جرائم، انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی دراندازی شامل ہیں۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی تعاون بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے درمیان اس طرح کی ملاقاتیں وقفے وقفے سے ہوتی ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی انتظام کو مزید موثر اور ہموار بنانا ہے۔ اس کانفرنس میں دونوں فریق مشترکہ گشت، معلومات کے تبادلے اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کریں گے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان مختلف مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس سے سرحد پر امن برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے جس میں کیے گئے فیصلوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

33 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago