امریکی نائب صدر جے ڈی وانس پیر کو اپنی بیوی اوشا اور تین بچوں- ایوان، وویک اور میرابیل کے ساتھ چار روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے۔ نائب صدر بننے کے بعد وانس کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ جے ڈی وانس آج صبح 9:45 بجے دہلی کے پالم ہوائی اڈے پر اترے، جہاں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ان کا استقبال کیا۔ وانس کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا اور ان کے اہل خانہ کے سامنے روایتی ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔
پی ایم مودی سے کی ملاقات
شام تقریباً 6:30 بجے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر ان سے ملنے پہنچے۔ پی ایم مودی نے رہائش گاہ کے گیٹ پر وانس اور ان کے اہل خانہ کا استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا دور چلا۔ اس دوران پی ایم مودی نے وانس اور ان کے خاندان کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔
وزیر اعظم نے جنوری میں اپنے واشنگٹن ڈی سی کے دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کو یاد کیا۔ وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے توانائی، دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی مسلسل کوششوں کا ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور آگے بڑھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے نائب صدر، خاتونِ ثانی اور ان کے بچوں کے لیے ہندوستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
اکشردھام مندر میں وقت گزارا
ہندوستان پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی جے ڈی وانس اپنے خاندان کے ساتھ دہلی کے مشہور اکشردھام مندر پہنچ گئے۔ جہاں انھوں نے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت گزارا اور ہندوستانی ثقات کے مظاہر کا مشاہدہ کیا۔ وانس اپنے پورے خاندان کے ساتھ مندر کے احاطے کے سکون اور روحانیت سے لطف اندوز ہوئے۔
سیاسی اور سفارتی ملاقاتیں
اب جے ڈی وانس وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ہندوستان میں امریکی سفیر ونے موہن کواترا سے بھی ملاقات کریں گے۔ امریکی نائب صدر کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…