قومی

US Senator warns India over Russian oil: ہم ہندوستان کو تباہ کردیں گے اور اس کی معیشت کو برباد کردیں گے، امریکی سینیٹر نے دی دھمکی

امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے ان ممالک کو سخت انتباہ جاری کیا ہے جو اس وقت روسی تیل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے چین، بھارت اور برازیل کے بارے میں کہا کہ انہیں ٹرمپ کے تجارتی اقدام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گراہم نے کہاکہ ٹرمپ چین، بھارت اور برازیل جیسے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے جا رہے ہیں۔روس سے سبسڈی والے خام تیل کی خریداری میں ان 3 ممالک کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔ گراہم کا استدلال ہے کہ ان کی مسلسل تجارت ولادیمیر پوتن کی جنگ کو فروغ دیتی ہے اور یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کو کمزور کرتی ہے۔ امریکی سینیٹر نے اپنے جذبات  میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر بھارت، چین اور برازیل روسی تیل خریدتے رہے تو ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔ ہم ان  کی معیشت کو تباہ کر دیں گے! انھوں نے کہا کہ ‘میں چین، انڈیا اور برازیل سے کہوں گا کہ اگر آپ اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے سستا روسی تیل خریدتے رہے تو ہم آپ کو تباہ اور آپ کی معیشت کو برباد کر دیں گے، کیونکہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں وہ خون کا پیسہ ہے۔

انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ فیصلہ کن اقدام کرنے کے لیے تیار ہے اور پیوتن کو 14 جولائی تک فوجی آپریشن روکنے کے لیے 50 دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں تیل خرید کر روس کی معیشت کو سہارا دینے والے ممالک پر جرمانے عائد کرنا بھی شامل ہے۔ گراہم نے کہا کہ پیوتن، آپ کی باری آنے والی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سیاست اور خارجہ ڈپلومیسی کے اسکاٹی شیفلر ہیں اور وہ آپ کو بری طرح شکست دیں گے۔ روسی تیل کے خریداروں پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا بل اس وقت امریکی سینیٹ میں زیر التوا ہے تاہم گراہم کے بیان کو غیر ملکی تجارت اور جنگ کے وقت کی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کے جارحانہ موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی ہتھیار یوکرین تک پہنچتے رہیں گے ۔ چونکہ چین اور ہندوستان روس کے تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں، اس لیے گراہم کا بیان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں تنازعہ لا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

1 hour ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

11 hours ago