یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے جمعہ کے روزیوپی ایس سی سول سروسز2025 کے حتمی نتائج جاری کردیئے۔ انوج اگنی ہوتری نے اس اہم امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انوج کے بعد راجیشوری سوی ایم اورآکانش دھول نے ٹاپ-3 پوزیشن حاصل کی۔ 180 طلباء کوانڈین ایڈمنسٹریٹوسروس (آئی اے ایس) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاندار کارکردگی
اطلاعات کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 38 امیدواروں نے یوپی ایس سی سول سروسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے 38 امیدواروں میں اے آرراجہ محی الدین نے آل انڈیا ساتویں رینک حاصل کی ہے۔ سربھی یادونے 14ویں رینک حاصل کی ہے جبکہ افرا شمس انصاری نے 24ویں رینک حاصل کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جن 38 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، اس میں 21 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 17 غیرمسلم امیدوار شامل ہیں۔
یوپی ایس سی نے کیا نتائج کا اعلان
سنگھ لوک سیوا آیوگ (یو پی ایس سی) نے سول سروس امتحان 2025 کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ اس امتحان کے ٹاپرز کے بارے میں جاننے کی خواہش ہر کسی کے دل میں ہوتی ہے اور کئی بار ایسے نام سامنے آتے ہیں جوہم سب کے لیے ایک بڑی تحریک بن جاتے ہیں۔ اس سال کے یو پی ایس سی، سی ایس امتحان 2025 میں انوج اگنی ہوتری نے آل انڈیا رینک 1 حاصل کی ہے۔ امتحان میں دوسرے مقام پرراجیشوری سووے ایم رہی ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرے نمبرپراکانش ڈھُل رہے ہیں۔ چوتھے نمبرپرراگھو جھنجھنووالا اورپانچویں نمبرپرایشان بھٹناگررہے ہیں۔ سنگھ لوک سیوا آیوگ نے واضح کیا ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس کے لیے 180، انڈین پولیس سروس کے لیے 150 اورانڈین فارن سروس کے لیے 50 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینٹرل سروسزگروپ اے کے لیے 507 اورگروپ بی سروسزکے لیے 195 اسامیاں خالی ہیں۔ ان سب کے مقابلے میں مجموعی طورپر958 کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…