قومی

BYJU’S Viral Video: وائرل ویڈیو: BYJU کے دفتر میں ہنگامہ، انسینٹیو نہ ملنے پر خاتون ملازم نے مچایا ہنگامہ، دیکھیں وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں، BYJU’s کمپنی کے دفتر میں دو ملازمین بحث کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ‘گھر کے کلیش’ نامی ٹوئٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ بھارت ایکسپریس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ملازم اپنے سینئر سے انسینٹیو کے تعلق سے بحث کر رہی ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے، “جی سر، میں چیخ رہی ہوں کیونکہ میں پاگل ہو رہی ہوں،” بتایا جا رہا ہے کہ دفتر میں چھٹنی اور ایف این ایف میں صرف 2000 روپے ملنے کی شکایت کر رہی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ 12 ماہ تک نہ تو اسے کوئی انسینٹیو ملی اور نہ ہی کسی نے اس کی مدد کی۔ ویڈیو کے کیپشن کے مطابق لڑکی تب سے لاپتہ ہے۔

یہاں دیکھیں وائرل ویڈیو

ملازمت کے دوران بہت زیادہ ذہنی دباؤ دینے پر ملازم اور BYJU کمپنی کے درمیان تنازعہ (بدقسمتی سے لڑکی تب سے لاپتہ ہے)۔

 

صارفین نے کام کی جگہ پر بڑھتے ہوئے زہریلے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے کئی کمپنیوں میں بڑھتے ہوئے زہریلے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا، “بھارت میں زیادہ تر آئی ٹی کمپنیاں ملازمین کو 9 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہیں بغیر کسی وقفے کے مسلسل کام کرنے کو کہا جاتا ہے۔ کمپنیاں بونس اور چھٹیاں دینے سے انکار کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ہفتہ اور اتوار کو، بعض اوقات بغیر کسی مراعات کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مرکزی حکومت کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔ حالانکہ، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اوور ری ایکٹ کر رہی تھی۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا، ’’اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو مجھے پہلے تین ماہ میں دوسری نوکری مل جاتی۔ ہنگامہ کھڑا کرنے سے کچھ حل نہیں ہوتا، اس سے معاملہ مزید بگڑے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

2 mins ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

18 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

46 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago