قومی

UP News: تیز گیندباز محمد شامی کے کوچ کو ملی دھمکی، انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ

UP News: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کے کوچ بدرالدین صدیقی کو اتر پردیش کے مراد آباد میں انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ کوچ بدرالدین کی شکایت پر ڈی آئی جی کے حکم پر پولیس نے بریلی کے رہنے والے ملزم دیپک چوہان کے خلاف مرادآباد کے سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ملزم تقریباً 10 سال قبل ان کا شاگرد تھا۔ 6 اکتوبر کو دیپک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوچ کو گالی دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ناشائستہ زبان استعمال کی گئی اور کئی الزامات لگائے گئے۔ شامی کے کوچ بدرالدین مراد آباد کی جگر کالونی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی منیراج جی کو درخواست دی۔

بتایا جاتا ہے کہ 6 اکتوبر کو بریلی کے عزت نگر کے رہنے والے دیپک چوہان نے انسٹاگرام پر ایک دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کر کے غیر مہذب زبان کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ کوچ بدرالدین کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے دیپک سے رابطے میں نہیں ہیں۔ کچھ دن پہلے مجھے اچانک اس کا فون آیا، اس دوران فون پر ہماری اچھی گفتگو ہوئی۔

شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی

لیکن اس کے بعد 6 اکتوبر کو اس نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایک دھمکی آمیز ویڈیو وائرل کرکے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ مرادآباد ایس پی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مرادآباد کے ایس پی سٹی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ کرکٹ کوچ بدرالدین کی شکایت پر سول لائنز تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- JPC Meeting on Waqf Bill: ‘ملیکارجن کھڑگے نے خود وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کیا’، جانئے جے پی سی میٹنگ میں کس نے لگائے یہ الزامات؟ اپوزیشن برہم

ایس پی سٹی نے بتایا کہ دیپک نام کا ایک ملزم ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago