قومی

Rampur Public School: اعظم خان کو ایک اور جھٹکا، رامپور پبلک اسکول سیل، کابینہ نے لیز کو کیا منسوخ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب ان کے اسکول پر بڑی کارروائی کر دی گئی ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور نائب تحصیلدار کی موجودگی میں اسکول کو سیل کیا گیا ہے۔ اس اسکول کا نام رامپور پبلک اسکول ہے۔ یہ اسکول اعظم خان کے جوہرٹرسٹ کے ذریعہ چلایا جاتا تھا اور جوہر انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں چل رہا تھا۔ حال ہی میں کابینہ سے اس کی لیز کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ اقلیتی محکمہ نے 15 دن کے اندر عمارت خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹس بھی تھمایا تھا۔ نوٹس کا وقت پورا ہونے کے بعد ہی اسکول کو سیل کرنے کی کارروائی کی گئی گئی ہے۔

اس عمارت کی لیز کو یوگی حکومت کے ذریعہ منسوخ کرنے کے بعد تعلیمی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت اور زمین کو خالی کرنے کا نوٹس اقلیتی محکہ کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ اس نوٹس میں 15 دن کی مہلت دی گئی تھی اور 15 دنوں میں ہی اس کو خالی کرنا تھا۔ یہ نوٹس 15 فروری کو بھیجی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رامپور میں جیل روڈ واقع جوہرریسرچ انسٹی ٹیوٹ  کی سرکاری عمارت کو سماجوادی حکومت میں اعظم خان کی جوہر ٹرسٹ کو 100 روپئے سالانہ لیز پر دے دیا تھا، لیکن اس کی لیز کو یوگی حکومت نے منسوخ کردیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت تقریباً 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنی ہوئی ہے اور یہ جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 13000 مربع میٹر میں بنایا گیا ہے۔

4 رکنی کمیٹی نے سونپی تھی رپورٹ

اس معاملے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدرنرنکار سنگھ نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ اقلیتی محکمہ کو ایک خط جاری ہوا ہے، جس میں ادارے کے ذریعہ بے ضابطگی کے سبب اس کی لیز منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس سے متعلق  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے ذریعہ 4 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ 4 رکنی کمیٹی نے فیصلہ لے کر رپورٹ سونپی تھی، اسی کے بعد ادارے کے منیجر کو نوٹس جاری کیا گیا۔ 15 فروری کو نوٹس دیا گیا تھا، جس میں ان کو  زمین خالی کرنے کے لئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

27 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

39 minutes ago