-بھارت ایکسپریس
Lawrence Bishnoi Exclusive Interview: گینگسٹرلارنس بشنوئی نے جیل سے دیئے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ اسی نے بالی ووڈ اداکارسلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ ساتھ ہی اس نے حال میں ملی اداکار کو دھمکی کے معاملے پر کہا کہ اس میں اس کا ہاتھ نہیں ہے۔ لارنس بشنوئی نے اے بی پی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے میرے سماج کو نیچا دکھانے پر معافی نہیں مانگی۔
لارنس بشنوئی نے کہا، ‘سلمان خان کو میں نے دھمکی دی تھی۔ میں نے اپنے خیالات رکھے تھے۔ انہوں نے میرے سماج کو نیچا دکھایا۔ ان پرکیس چلا، لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی۔ ہمارے علاقے میں آگے جانوروں کا قتل کیا۔ ہم چاہتے تھے کہ معافی مانگیں۔ ہم بچپن سے چاہتے تھے کہ معافی مانگیں۔ جہاں بشنوئی سماج زیادہ تھا وہاں پرآکر انہوں نے جانوروں کا قتل کیا۔ ہمارے سماج میں اس پر غصہ تھا۔ کبھی ہوا تو کوشش کریں گے کہ اسی طرح جواب دیں۔’
سلمان خان کو کب معاف کریں گے؟
لارنس بشنوئی نے مزید کہا، ‘ہم نے سلمان خان کو خط حال میں نہیں بھیجی۔ ممبئی پولی نے مجھ سے پوچھ گچھ کی۔ میں نے دھمکی والا خط نہیں بھیجا تھا۔ جواب دینا ہوگا تو ٹھوس جواب دیں گے، ہمارا سماج معاف کردیتا ہے تو ہم کچھ نہیں کہیں گے۔ نہیں تو ہم اپنے طریقے سے حساب کریں گے۔ ہم کسی اور پر منحصر نہیں رہیں گے۔ ہرن کے قتل کی وجہ سے ہم غصہ ہیں۔ بیکانیر کے پاس ایک مندر ہے، اس مندر میں جاکر معافی مانگیں۔ تبھی مانی جائے گی۔ ہم ان کا غرور توڑیں گے۔ ہم گزارش کر رہے ہیں کہ ہمارے سماج سے معافی مانگ لو۔’
کیا ہے معاملہ؟
سال 1998 میں سلمان خان راجستھان کے جودھپور میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم پر محفوظ کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا۔ سلمان خان کے ساتھی اداکاروں پر انہیں شکار کو اکسانے کے لئے الزام لگا تھا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…