قومی

Madhya Pradesh: آزادی کے امرت کال میں ریاست ترقی کے مقام حال کر رہا ہے، وزیرا عظم مودی کی قیادت میں ہندوستان طاقتور بنا: شیو راج سنگھ

CM Shivraj Singh Chauhan: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ آزادی کے امرت کال میں ریاست مختلف شعبوں میں ترقی کی جہتوں کو چھو رہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ایک شاندار، خوشحال اورطاقتور ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کا دورہے۔ دنیا میں ہندوستان کی ساکھ بڑھ رہی ہے۔ اسمبلی جمہوریت کا مندرہے۔ یہاں صرف اینٹوں کی عمارتیں نہیں ہیں۔ مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کی ایک شاندار روایت ہے۔ صحت مندانہ تنقید جائزہے، لیکن حد سے تجاوزنہیں کرنا چاہئے۔ شرافت کو قربان نہیں کرنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ سی ایم رائزاسکولوں کے بعد پی ایم اسکول بھی کھولے جائیں گے، اس کے لئے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکھیہ منتری تیرتھ درشن یوجنا (چیف منسٹر یاترا اسکیم) کے تحت بزرگوں کے ساتھ ساتھ معذور افراد کو بھی ہوائی جہازکے ذریعہ یاترا کے لئے لے جایا جائے گا۔

اراکین اسمبلی کی گرانٹ میں 25 لاکھ روپئے کا اضافہ

اس کے علاوہ غریبوں کے مفاد میں اراکین اسمبلی کی رضاکارانہ گرانٹ کی رقم میں 25 لاکھ روپئے کا اضافہ کیا جائے گا، اس طرح یہ کل 75 لاکھ روپئے ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپئے کی حد کو بڑھا کر 25 ہزار روپئے کر دی جائے گی۔ ریاست کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے وسائل کو بڑھانے کے لئے 56 ہزار کروڑ سے زیادہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ریاست میں 14 روپ وے بنائے جائیں گے۔ سیاح اورعقیدت مند مہاکال مہاراج کے درشن کے لئے ریلوے اسٹیشن سے سیدھے شری مہاکال لوک پہنچیں گے۔ ٹریفک کو آسان بنایا جائے گا۔ ریاست میں فور لین، میٹرو، ہائی وے، ایئرپورٹ بن رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ چوہان نے آج اسمبلی میں کہا کہ لاڈلی لکشمی بہنا اسکیم بہنوں کو بااختیار بنانے کی ایک اہم اسکیم ہے۔ بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ دنیا کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔ سابقہ حکومتوں کے ذریعہ سنبل، پنچ پرمیشور یوجنا، ہونہار بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کی اسکیم، کسانوں کو صفرفیصد سود پرقرض، مکھیہ منتری کنیا دان یوجنا، فصل بیمہ اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا، جل جیون مشن، پچھلی حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کو راشن کی تقسیم اراضی دینے کے پروگرام کے نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ کئی اسکیمیں بند ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں بڑی تعداد میں سرکاری اسکولوں کے بچوں کے داخلے کے انتظامات کے لئے ٹھوس انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ اندورمیں پرواسی بھارتیہ دیوس کا ایک بے مثال پروگرام منعقد کیا گیا۔ مہمانوں کے ساتھ انوکھے اندازمیں انٹرویو کئے گئے۔ اندور کے لوگوں نے دکھایا کہ مہمانوں کے لئے ان کے دل کے دروازے کھلے ہیں۔ ریاست میں مافیا اورغنڈے عناصرکو روکنے کے لئے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بلڈوزر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ریاست میں ریت مافیا کی 14 ہزارگاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ریت بھی ضبط کرلی گئی۔ کان کنی مافیا کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ بھنڈ سمیت ریاست کے کئی مقامات پر میڈیکل کالج شروع کرنے کی پہل کی گئی۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago