قومی

UP Lok Sabha Exit Poll 2024: افضال انصاری نے بھی انڈیا اتحاد کی جیت کا کردیا دعویٰ، رام مندر اور مودی فیکٹر کو بتایا ناکام

لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونا ہے۔ ووٹنگ کے بعد آنے والے بیشتر ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کی حکومت بنانے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے، لیکن غازی پور سے انڈیا الائنس کے ایس پی امیدوار افضال انصاری کا دعویٰ ایگزٹ پول سے بالکل مختلف ہے۔ افضال انصاری کے مطابق بھارت میں انڈیا الائنس کی  حکومت بننے جا رہی ہے ۔اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں میڈیا کے سوال پر، افضال انصاری کہتے ہیں کہ کل بھی اور آج بھی ان (اوم پرکاش راج بھر) سے پوری ہمدردی تھی۔ اس کے دل میں بھی میرے لیے برابر کی جگہ ہے۔ انہوں نے برجیش سنگھ کے سبھاشپا سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں پر بھی میڈیا سے بات کی اور کہا کہ بی جے پی والے انہیں پچھلے دروازے سے لانا چاہتے ہیں۔ انہیں سامنے سے لایا جائے۔

افضال انصاری نے دعویٰ کیا کہ مودی اور رام مندر کے فیکٹر نے انتخابات میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور این ڈی اے دو سو سیٹوں کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ پائے گی۔ افضال انصاری دعویٰ کر رہے ہیں کہ انڈیا الائنس کو تین سو سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ جیت کے ہر کسی کے اپنے دعوے ہیں اور کس کا ایگزٹ پول درست ثابت ہوتا ہے اس کا فیصلہ 4 جون کو ہی ہو گا، لیکن افضال انصاری اپنی اور  انڈیااتحاد کی جیت کے بارے میں مکمل طور پر پراعتماد نظر آتے ہیں۔ غازی پور میں ان کا مقابلہ بی جے پی کے پارس ناتھ رائے اور بی ایس پی کے امیش سنگھ سے ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے ہیں اور ملک میں انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کرنے والی بیشتر ایجنسیوں نے اپنا  پول جاری کردیا ہے۔ اے بی پی  سی ووٹر سے لیکر چانکیہ ٹوڈے تک، آج تک ایکسس مائی پول سے لیکر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک تک، بیشتر ایجنسیوں اور میڈیا گھرانوں کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیا گیا ہے۔ تمام ایگزٹ میں ایک چیز کو مشترک ہے وہ یہ ہے کہ ایک بار پھر مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بننے جارہی ہےا ور بہت آسانی کے ساتھ حکومت بننے جارہی ہے۔ بیشتر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 300 سے زائد سیٹیں مل رہی ہیں جبکہ حکومت سازی کیلئے 272 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ البتہ ایکزٹ پول کے مطابق این ڈی اے350 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے مرکز میں ہیٹ ٹرک لگانے جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

43 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago