قومی

UP Lok Sabha Election 2024: آگرہ، مین پوری، ایٹا اور بدایوں سمیت یوپی کی 10 سیٹوں پر ووٹنگ آج، 1.88 کروڑ ووٹر، 100 امیدوار

UP Lok Sabha Election 2024: بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ منگل (7 مئی) کو اتر پردیش کی 10 سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں سنبھل، ہاتھرس، آگرہ، فتح پور سیکری، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آملہ اور بریلی کی پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اتر پردیش میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 100 امیدوار میدان میں ہیں، 1.88 کروڑ ووٹر آج ووٹ ڈال کر ان کی جیت یا ہار کا فیصلہ کریں گے۔ امیدواروں میں ایک نمایاں چہرہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو ہیں۔ وہ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایس پی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو بھی فیروز آباد سیٹ سے دوبارہ میدان میں ہیں۔

ایٹہ سیٹ پر کلیان سنگھ کا بیٹا راجویر سنگھ میدان میں

آج تیسرے مرحلے کے انتخابات میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کلیان سنگھ کے بیٹے راجویر سنگھ بھی ایٹہ سے ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آدتیہ یادو بدایوں لوک سبھا سیٹ سے اپنے انتخابی کیرئیر کی شروعات کر رہے ہیں، جو ایس پی کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔

بریلی لوک سبھا حلقہ میں اصل مقابلہ بی جے پی کے چھترپال سنگھ گنگوار اور ایس پی کے پروین سنگھ ایرن کے درمیان ہے۔ کانگریس نے فتح پور سیکری سے رام ناتھ سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ اس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے باقی نو پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: تیسرے مرحلے کے لیے12 ریاستوں کی 93 سیٹوں پر شروع ہوئی ووٹنگ، ایس پی کا دعویٰ – رہنماؤں کو زبردستی کیا گیا گرفتار

تیسرے مرحلے میں ان کی ساکھ بھی لگی داؤ پر

تیسرے مرحلے میں مرکزی وزیر ایس  پی سنگھ بگھیل (آگرہ)، اتر پردیش کے وزیر سیاحت جےویر سنگھ (مین پوری) اور ریاستی وزیر برائے ریونیو انوپ پردھان والمیکی (ہاتھرس) کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے ایٹہ، آگرہ، آملہ اور فتح پور سیکری سے جیتنے والے امیدواروں کو برقرار رکھا ہے۔ کانگریس نے فتح پور سیکری سے رام ناتھ سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ اس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے باقی نو پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

سنبھل لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے پرمیشور سینی

سنبھل لوک سبھا سیٹ کی بات کریں تو بی جے پی نے یہاں پرمیشور لال سینی کو ٹکٹ دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کا یہ دور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیے بھی اہم ہے، جس میں ڈمپل یادو دوبارہ مین پوری سیٹ سے جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سسر اور ایس پی لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ہوئے ضمنی انتخاب میں یہ سیٹ جیتی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

43 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago