قومی

SSP Action against Devband SHO Narendra Sharma: ہندو مذہب میں بھی دہشت گرد، ویڈیو وائرل ہونے پر دیوبند کے ایس ایچ او پر لائن حاضر، اپنی صفائی میں کہا، ’ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اپ لوڈ کیا گیا‘

سہارنپور کے دیوبند تھانے کے ایس ایچ او نریندر شرما مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ نریندر شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہندو مذہب میں بھی دہشت گرد ہوتے ہیں۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ بڑھنے لگا۔ انسپکٹر نے ویڈیو کو ایڈیٹ شدہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی شبیہ خراب کرنے کی سازش بتایا، تاہم اب انہیں تھانے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

’نکسلی ہندو مذہب کے ہوتے ہیں‘

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آ گیا۔ انسپکٹر اپنے بیان میں یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ نکسلی ہندو مذہب کے ہوتے ہیں، کئی دہشت گرد بحریہ اور فوج میں پکڑے گئے ہیں۔ اس پر اعلیٰ افسران نے تحقیقات شروع کیں اور بعد میں ایس ایس پی نے ایس ایچ او نریندر شرما کو لائن حاضر کر دیا، جس سے یہ معاملہ مزید گرم ہو گیا۔

دیوبند ایس ایچ او نے ویڈیو میں کیا کہا؟

انسپکٹر نریندر کمار شرما اپنی مبینہ ویڈیو میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ جب سے انہوں نے دیوبند تھانے کا چارج سنبھالا ہے، انہیں پوری معلومات ہے کہ کون شخص امن خراب کر سکتا ہے اور کون نہیں۔ میں خدا کو حاضر و ناظر مان کر کام کرتا ہوں، اگر میں غلطی کروں گا تو خود پھنس جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، غلط کام کرنے والا کسی بھی مذہب کا ہو سکتا ہے۔ ہندو مذہب میں بھی دہشت گرد ہوتے ہیں۔ نکسلی ہندو مذہب کے ہیں، کئی دہشت گرد بحریہ اور فوج میں پکڑے گئے ہیں، پنجاب میں بھی ہندو دہشت گرد سامنے آئے ہیں۔ اس لیے یہ سوچنا غلط ہے کہ صرف مسلمان ہی دہشت گرد ہوتا ہے۔

’ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اپ لوڈ کیا گیا‘

جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگ برہم ہو گئے۔ انسپکٹر کو جب اس کی خبر ملی تو انہوں نے اسے ایڈیٹ شدہ قرار دیا اور کہا کہ میری شبیہ خراب کرنے کے لیے کچھ لوگوں نے ویڈیو میں ردوبدل کیا ہے۔ نریندر شرما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو امن کمیٹی کی میٹنگ کا ہے، جس میں وہ لوگوں کو سمجھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص نے ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا، جس سے اس کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس سے کسی کی مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ ادھر محکمے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی آشیش تیواری نے ایس ایچ او کو تھانے سے ہٹا کر لائن حاضر کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago