قومی

Uttar Pradesh: یوپی کے وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں 9 بار اردو الفاظ کا استعمال کیا… زبان کے تنازع کے درمیان عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا بیان

Uttar Pradesh: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بدھ کے روز اتر پردیش میں زبان کو لے کر جاری کشمکش پر بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ ایوان میں اردو زبان کے خلاف بول رہے ہیں۔ اردو زبان ہمارے اتر پردیش لکھنؤ کا تحفہ ہے۔ یہ ہمارے ہندوستان کا تحفہ ہے۔ ہماری ریاست کا سربراہ اس زبان کے خلاف بول رہا ہے۔ سنجے سنگھ نے اس معاملے کو خلفشار قرار دیا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ، سی ایم یوگی نے ایوان میں اپنی 4 منٹ 20 سیکنڈ کی تقریر میں کل 9 بار اردو زبان کا استعمال کیا۔ وزیر تعلیم جین چودھری کہہ رہے ہیں کہ یوپی میں 8 ماہ میں 7 لاکھ 84 ہزار بچے سرکاری اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ وہ کون ہیں، مولانا یا مسلمان؟ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اہم ایشوز پر کوئی بحث نہیں ہو رہی اور توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ مہا کمبھ پر سی ایم ممتا بنرجی کا بیان درست ہے۔

ممتا جی نے جو کہا وہ صحیح ہے- سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے مہا کمبھ میں افراتفری کو لے کر بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کے بیان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا، ممتا جی نے جو کہا وہ صحیح ہے، اتنے لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ 17 گھنٹے تک حکومت نے قبول نہیں کیا کہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اعداد و شمار کو ٹی وی کی نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام چیزوں کی جانچ کی جائے تو پتہ چلے گا کہ مہا کمبھ میں گھوٹالے ہوئے ہیں۔

سی ایم یوگی نے ایوان میں کیا کہا؟

سی ایم یوگی نے منگل کو اسمبلی میں کہا کہ ان کی حکومت میں برج، بھوجپوری، اودھی اور بندیل کھنڈی زبانوں کو عزت مل رہی ہے۔ لیکن کل اپوزیشن نے اودھی، بھوجپوری اور بندیلی زبانوں کی مخالفت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ ہر اچھے کام کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بیانات ایوان کی کارروائی میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجوادیوں کا دوہرا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں- BJP Delhi CM: دہلی کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں 27 سال پرانی غلطی کو نہیں دہرائے گی بی جے پی

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو انگریزی سرکاری اسکولوں میں بھیجیں گے، اور دوسروں کے بچوں کو گاؤں کے اسکولوں میں پڑھنے کو کہیں گے۔ اپوزیشن کو اودھی زبان کو عزت ملنے سے پریشانی ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو انگلش میڈیم میں پڑھائیں گے اور دوسروں سے کہیں گے کہ وہ انہیں اردو سکھائیں۔ وہ انہیں کٹھ ملا، مولوی بنانا چاہتے ہیں، یہ نہیں چلے گا۔ آج ماریشس اور فجی میں مہاجر اودھی بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

8 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

8 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

8 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

9 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

9 hours ago