یوپی میں 9اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ آج صبح سات بجے سے جاری ووٹنگ اب ختم ہوچکی ہے۔ حالانکہ ابھی بھی کئی پولنگ بوتھ پر چھوٹی بڑی قطاریں نظر آرہی ہیں ۔ لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے دیا گیا وقت ختم ہوچکا ہے۔ یوپی میں گرچہ 9سیٹوں پرووٹنگ ہورہی تھی لیکن ہنگامہ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ سے کہیں زیادہ دیکھنے کو ملا۔ بیشتر سیٹوں پر ہنگامے اور ایک خاص طبقے کے ووٹروں کو ووٹنگ سے روکنے کی خبریں ملیں۔ کئی بار شکایات بھی کی گئیں اور الیکشن کمیشن نے ایکشن بھی لیا اور یوپی کے کئی اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کی 9 سیٹوں پر کل 90 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ یوپی کے ضمنی انتخابات میں 36 لاکھ سے زیادہ ووٹرزنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ایم ایل اے کا انتخاب کیا ہے۔ یوپی میں جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…