اترپردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ریاست کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ اس میں بی جے پی اورسماجوادی پارٹی آمنے سامنے نظرآرہی ہیں۔ دونوں پارٹیوں میں میٹنگوں کا دورجاری ہے۔ اس درمیان ضمنی الیکشن سے متعلق اتوارکودہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ہائی لیول میٹنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ اس میٹنگ میں جے پی نڈا کے علاوہ خاص طور پروزیرداخلہ امت شاہ، یوپی بی جے پی صدربھوپیندر چودھری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کیشوپرساد موریہ اوربرجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔ حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔
ضمنی الیکشن کے لئے بڑی تیاری
اترپردیش کورگروپ کے ساتھ وزیرداخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدرجے پی نڈا کی میٹنگ میں خاص طور پرضمنی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ضمنی الیکشن کی سبھی 10 سیٹوں پرتفصیلی بحث کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، بجنورلوک سبھا سیٹ کے میرا پورسیٹ کوآرایل ڈی کودینے پرغورکیا گیا۔ نشاد پارٹی کومرزا پورلوک سبھا علاقے کے مجھواں سیٹ کودے سکتی ہے، لیکن نشاد پارٹی کے صدرسنجے نشاد سے بی جے پی قیادت ابھی منجھواں سیٹ سے متعلق ایک اور بات کی راؤنڈ کی بات کرے گی۔
اس سیٹوں پرہونا ہے ضمنی الیکشن
ذرائع کے مطابق، یوپی میں لوک سبھا الیکشن میں ہوئے نقصان کی بھرپائی بی جے پی ضمنی الیکشن کی 10 سیٹوں کو جیت کرکرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ کرہل، ملکی پور، کٹہری، غازی آباد، خیر، میراپور، پھول پور، منجھواں اورسیسا مئواسمبلی الیکشن سیٹوں پرضمنی الیکشن ہونا ہے۔ ان سیٹوں میں 5 سماجوادی پارٹی کے پاس تھی توآرایل ڈی اورنشاد پارٹی کی ایک ایک سیٹیں ہیں، جبکہ بی جے پی کی تین سیٹیں ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…