قومی

UP Monsoon Session 2026: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر لے کراحتجاج کرنا پڑا بھاری، اسمبلی کے پورے سیشن سے معطل کردیئے گئے ایم ایل اے سچن یادو

یوپی اسمبلی کے مانسون سیشن میں سماجوادی پارٹی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادوکواسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا ہے۔ آنے والے دو دنوں میں اسمبلی سیشن کی کارروائی میں سچن یادونہیں شامل ہوسکیں گے۔ قانون سازاسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ کماردوبے نے سچن یادوکولکھے ایک خط میں کہا- مجھے آپ کو یہ مطلع کرنے کا حکم ہوا ہے کہ اسمبلی کے 4 اگست، 2026 کے قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں ایوان کی طرف سے منظورکردہ قرارداد کے مطابق، اترپردیش قانون سازاسمبلی کے طریقہ کاراورطرزعمل کے قواعد، 2023 کے تحت آپ کوایوان کی تجویزپرمعطل کردیا گیا ہے، جس کے تحت آپ کو 1:25 بجے سے پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

احتجاج پربیٹھے سچن یادو

خط میں کہا گیا ہے کہ اس لئے، اتر پردیش قانون ساز اسمبلی 2023 کے قواعد وضوابط کے ضابطہ 299 کے ذیلی قاعدہ (1) کے تحت، آپ ایوان کے احاطے میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جیسا کہ مذکورہ قواعد کے قاعدہ 3 (ڈی) میں بیان کیا گیا ہے اوراس کے دوران کمیٹی کی کارروائی اورایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس فیصلے کے خلاف سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادو اسمبلی میں چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے نیچے دھرنے پربیٹھ گئے۔

اس سے پہلے جب سچن یادوکواسمبلی سے معطل کیا گیا تھا تب انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم چڑھاوا چوری پربحث کرانا چاہتے  تھے۔ حکومت نے کہا کہ یہ تازہ معاملہ نہیں ہے۔ اس سے زیادہ تازہ اورمتعلقہ معاملہ کیا ہوسکتا ہے؟ تصویرسے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کہا تھا کہ ایس آئی ٹی کے بعد دودھ کا دودھ، پانی کا پانی  میں کیا آیا؟ مسلسل معاملہ دبانے کا کام کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

25 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

48 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago