نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کے متعدد سینئر وزراء نے بہار، تریپورہ اور مغربی بنگال کے سابق گورنر، ممتاز ماہرِتعلیم اور ڈی وائی پاٹل گروپ کے بانی ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے ان کی وفات کو ملک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے تعلیم، صحت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سماجی خدمت، بالخصوص تعلیم اور فلاحی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ انہوں نے ہمیشہ دوسروں، خصوصاً غریب اور محروم طبقات کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے انتقال سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کی ہمدردیاں اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے خدمات کو سراہا
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور سماجی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر پاٹل کی عوامی خدمات اور قوم کی تعمیر میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیوراج سنگھ چوہان اور پیوش گوئل کا خراج عقیدت
مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل نے بہار، تریپورہ اور مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں اور تعلیم، حکمرانی اور قومی تعمیر میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش رہیں گی۔
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ پدم شری ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام کارکن سے آئینی عہدوں تک پہنچنے کا ان کا سفر اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…
فضائی آلودگی کے بڑھتے خطرے کے درمیان سپریم کورٹ نے 7 اور 8 نومبر کو…
وزیراعظم مودی نے ہندوستان میں شمسی توانائی کے آلات کی تیاری میں اضافے کا ذکر…
امت شاہ نے پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ…
ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم…