قومی

University of Pennsylvania, USA delegation visits JMI: امریکی یونیورسٹی پینی سلوانیا کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کیا دورہ

University of Pennsylvania, USA delegation visits JMI: امریکی یونیورسٹی پینی سلوانیا،فیلادلفیا سے بیس اراکین پر مشتمل ایک وفد جس کی سربراہی ڈائریکٹر آف لیڈر شپ پروگرام اور یونیورسٹی کے طرز حکمرانی کے پین پروجیکٹ کے کوڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر اکیل کررہے ہیں اس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا۔ وفد نے پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈینز،فیکلٹی اراکین اور طلبا سے دیار میر تقی میر میں ملاقات کی۔وفد نے طلبا اور فیکلٹی اراکین سے بات چیت کی تاکہ وہ طلبا کے تجربات،معیاری اور سماجی معنویت اور فیکلٹی ورک اور ریسرچ کے متعلق معلومات لے سکیں اور ساتھ ہی یہ وفدممکنہ علمی اشتراک کا بھی متلاشی تھا۔اے آئی یو کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر آلوک کمار مشرا نے بھی پروگرام میں موجود تھے۔

وفد کے دوسرے اہم اراکین میں ڈاکٹر لاری مونیتا، ایڈجنکٹ پروفیسر اور ڈاکٹردمانی وہائٹ۔ لیوس، اسسٹنٹ پروفیسر آف ہائر ایجوکیشن بھی شامل ہیں۔ پینی سلوانیا یونیورسٹی میں کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹوریٹ میں مختلف یونیورسٹیوں کے رجسٹرڈ گروپ بھی وفد کا حصہ تھے۔ پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وفد کا باقاعدہ استقبال کرنے کے بعد کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ فیکلٹی ایکسچینج پروگرام،اسٹوڈینٹس ایکسچینج پروگرام،جوائنٹ رسرچ،جوائنٹ کانفرنس کے توسط سے بیرونی تعلیمی اداروں کے ساتھ مذاکرات وقفے وقفے سے کررہا ہے اور تدریس و تحقیق کے پروسیس میں نئے معیارات طے کرنا اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی بنانا اولین ترجیح ہے۔ شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ ’مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اس وفد کے دورے سے ہم پینی سلوانیا یونیورسٹی کے ساتھ پائے دار علمی اور تحقیقی اشتراک کے اہل ہوپائیں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور یو پین دونوں یونیورسٹیاں تال میل بٹھا کر دوہری اور مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرسکتے ہیں۔“

وفد نے طلبا اور فیکلٹی اراکین کے ساتھ طلبا کے تجربات اورفیکلٹی ورک اور رسرچ کے معیار اور سوشل ریلیوینس کے شعبوں کے متعلق بات کی۔ فریقین سے چھے چھے گروپ بنائے گئے اور ان خطوط پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔مذاکرا ت کے بعد وفد نے سینٹرل انسٹرومینٹل سہولیات، اے جے کے۔ماس کمیو نی کیشن رسرچ سینٹر، این اے ایم کے پٹودی اسپورٹس کمپلکس اور پریم چند آرکائیوز اور لیٹریری سینٹر میوزیم کا دورہ کیا۔ پینی سلوانیا یونیورسٹی کا مختصر تعارف کرانے او ر اس کی موجودہ صورت حال بتانے کے بعد ڈاکٹر پیٹر ایکیل نے کہاکہ یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت ہندوستان کے دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کی خواہاں ہے۔ ان کی یونیورسٹی ہندوستان کے ساتھ طویل تر بنیادوں پر کام کرنا چاہتی ہے۔ پینی سلوانیا یونیورسٹی کو یو پین کے نام بھی جانا جاتاہے کیوں یو پین فیلادلفیا میں ایک پرائیوٹ لوی لیگ رسرچ ہے جو کہ امریکہ میں اعلی تعلیم کے سب سے قدیم اداروں میں سے ایک ہے جس کا قیام سترہ سو انچاس میں ہوا تھا۔یونیورسٹی کے بنیادگزار اور پہلے صدر بنجامن فرینکلن تھے جو اتفاق سے امریکہ آزادی کے اعلان نامے کے دستخط کنندگان میں سے بھی ایک تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

35 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago