بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، لودھی روڈ میں 26 نومبر کو ’بزمِ صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا شاندار اور تاریخی انعقاد کیا گیا۔ اس کانکلیو کا افتتاح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔ ریکھا گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے وزیر کپل مشرا بطور مہمان اعزازی شامل ہوئے۔ اس سیشن کی صدارت بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے کی۔ سیاسی، ثقافتی و ادبی اعتبار سے یہ پروگرام نہایت اہم ثابت ہوا، جس میں ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں اردو زبان کے چاہنے والے، ادیب، اسکالرز، صحافی اور طلبہ شریک ہوئے۔
‘تمہاری ایکیڈمی ہے اردو، تمہارے لیے میں کیا کر دوں؟’
کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور انپاور منٹ رام داس اٹھاؤلے نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ چونکہ ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے، اس لیے وہ اردو کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اردو کو ’نئے بھارت‘ کی سوچ سے جوڑتے ہوئے کہا:“میں ہمیشہ کرتا ہوں نئے بھارت کی بات،
اس لیے میں دیتا ہوں اردو کا ساتھ،
میں دیتا ہوں بھارت ایکسپریس کو میرا ہاتھ،
کیونکہ بھارت کو مضبوط کرنے والی ہے میری ذات۔”
اسی دوران انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا: تمہاری ایکیڈمی ہے اردو، تمہارے لیے میں کیا کر دوں؟ کیا میں تمہاری جھولی بھر دوں؟ کیونکہ مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہے اردو۔”
انہوں نے یقین دلایا کہ این ڈی اے حکومت اردو کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت
مرکزی وزیر نے کہا کہ 26 نومبر ’یومِ دستور‘ ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر 1949 کو ہی دستورِہند کا ڈرافٹ پیش کیا گیا تھا۔انہوں نے زور دیا کہ یہ دستور تمام طبقات، زبانوں اور مذاہب کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور یہی ہندوستان کی طاقت ہے۔
اردو کی مٹھاس اور ہندوستان کی لسانی وراثت
اٹھاؤلے نے اپنے خطاب میں کہا:“اردو زبان بہت ہی مٹھاس والی زبان ہے، بہت اچھی زبان ہے۔”انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 1820 زبانیں بولی جاتی ہیں، 28 ریاستیں اور 8 مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے مسلمانوں میں بڑی تعداد میں ہیں، اور ممبئی میں اردو کے اسکول اور اخبارات آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے اردو کی شاعری کو طاقت ور اور بے مثال قرار دیا، اور کہا کہ کچھ لوگ اس کی گہرائی کو سمجھتے ہیں اور وہی اس کی مٹھاس محسوس کر سکتے ہیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے قوّالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فن لوگوں کو روحانی طور پر جھنجھوڑ دیتا ہے۔
ترقی اور سیاسی عزم
مرکزی وزیر نے کہا کہ این ڈی اے حکومت تین بار اقتدار میں آئی ہے اور چوتھی بار بھی آئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔
بھاشاواد کے خلاف پیغام
اٹھاؤلے نے زبان کے نام پر سیاست اور تشدد کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں 40 فیصد لوگ غیر مراٹھی ہیں، لیکن بڑی تعداد میں مراٹھی بولتے ہیں۔ زبان کے نام پر کسی کے ساتھ بدسلوکی غلط ہے۔انہوں نے ادیبوں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اردو تحریر کے ذریعے ملک کو جوڑنے کا پیغام دیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ:“اردو کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔”
بھارت ایکسپریس اردو
دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔…
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے…
اندور میں منعقد ہونے والا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام اس مہم کا پانچواں ایڈیشن ہے۔…
ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق…
مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اے بی وی…