قومی

Bharat Express Urdu Conclave: ‘کتنی بدل گئی ہے دہلی’ ، اردو کانکلیو میں سی ایم ڈی اُپندر رائے نے دارالحکومت کے پہلے سفر کو کیا یاد

نئی دہلی، 26 نومبر 2025۔ بھارت ایکسپریس کی جانب سے بدھ کے روز ’بزمِ صحافت‘ کے بینر تلے بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کانکلیو کا موضوع تھا ’نئے بھارت کی بات اُردو کے ساتھ‘۔ یہ پروگرام اردو اکیڈمی دہلی (کلا، کلچر و لینگویج، حکومت دہلی) کے تعاون سے منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کے دوران بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی  اُپندر رائے نے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر کپل  مشرا اور دہلی حکومت کے تعاون کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

اس موقع پر پروگرام میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر کپِل مشرا، سی ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اُپندر رائے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے، مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر کیرتی وردھن سنگھ، رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال سمیت ملک کی کئی اہم شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سی ایم ڈی اُپندر رائے نے کیا کہا؟

دہلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اُپندر رائے نے بتایا کہ 5 جنوری 1997 کو وہ پہلی مرتبہ دہلی آئے تھے۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:“تب سے اب تک دہلی بہت بدل گئی ہے۔ ایک طویل دور کانگریس کا بھی رہا اور شیلا دیکشت اس وقت وزیراعلیٰ تھیں۔ انہوں نے اپنی مدت میں بہترین کام کیا، لیکن آج جو بدلاؤ ہم ’دکست بھارت‘ کے تصور کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، اس میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا خود گلی گلی جا کر کام کرتی ہیں اور محنت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔”

اُپندر رائے نے نئی دہلی حکومت کی رفتار اور مشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت تیزی سے عملی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر کپل مشرا کے وژن کی بھی تعریف کی کہ وہ نئی سوچ اور نئے اقدامات کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران وزیر کپِل مشرا نے آگے بڑھ کر بہترین کوآرڈینیشن کیا۔ رائے نے کہا کہ تمام وزراء محنت کر رہے ہیں اور انہیں حوصلہ خود وزیراعلیٰ سے مل رہا ہے۔

اسی دوران انہوں نے سامعین کی طرف سے وزیر اعلیٰ سے سوالات کا سلسلہ بھی شروع کیا۔

کہاں دیکھیں یہ پروگرام؟

اردو کانکلیو کا خصوصی نشریہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک دیکھ سکتے ہیں۔
یہ پروگرام درج ذیل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے:

  • فری ڈِش: چینل 69
  • ڈش ٹی وی: چینل 671
  • D2H: چینل 753
  • ٹاتا پلے: چینل 535
  • ایئرٹیل: چینل 324
  • JIO فائیبر: چینل 495
  • DEN: چینل 314
  • ہیتھ وے: چینل 214
  • FW FASTWAY: چینل 308

ساتھ ہی یہ نشریات یوٹیوب، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹ اور ایپ پر بھی براہِ راست دستیاب ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

9 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

9 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

10 hours ago