نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں26 نومبر 2025 کو بدھ کے روز بھارت ایکسپریس کے بینر تلے ’بزمِ صحافت‘ اُردو کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا اور بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر اِن چیف اور سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے شمع روشن کرکے کیا۔ بھارت ایکسپریس کے ذریعے یہ اُردو کانکلیو، اُردو اکادمی دہلی (فن و ثقافت اور زبان، دہلی حکومت) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا کو مومینٹو پیش کرکے اور شال اوڑھا کر ان کا استقبال کیا۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے سی ایم ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا
اردو کانکلیو کے آغاز کے بعد سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے پروگرام میں شرکت پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا۔ سی ایم ڈی اُپندر رائے نے کہا کہ اتنے مصروف شیڈول کے باوجود دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اس پروگرام میں شریک ہوئیں، جس کے لیے وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپندر رائے نے متعدد سوالات پوچھے جن کے انہوں نے بخوبی جواب دیے۔ آئیے جانتے ہیں سی ایم ڈی اُپیندر رائے اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے درمیان سوال و جواب۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا سوال:
جب آپ وزیر اعلیٰ بنیں تو آپ نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کا سامنا کیسے کیا؟
سی ایم ریکھا گپتا کا جواب:
ہمارے ملک میں جب کسی عام پس منظر سے تعلق رکھنے والے شخص کو ایک بڑی ذمہ داری ملتی ہے تو جو احساس اسے ہوتا ہے، ویسا ہی احساس مجھے بھی ہوا۔ میں نے برسوں تک عوام کے درمیان رہ کر کام کیا ہے۔ لیکن جب آپ کو ایسی جگہ پر کام کرنے کا موقع ملے جہاں آپ ذمہ داری کے ساتھ کام کرسکیں اور نتیجہ دے سکیں، تو یہ بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا بڑا وژن ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ ’سرو سماج‘ کی بات کی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ہر طبقے اور خصوصاً خواتین کی ترقی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے خواتین کو ملک اور حکومتوں میں اہم جگہ دی ہے۔ مجھے وزیر اعلیٰ بنا کر انہوں نے صرف میرا ہی نہیں بلکہ ملک کی آدھی آبادی کا احترام کیا ہے۔ آج خواتین یہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ عزت صرف ریکھا گپتا کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔ ہم اس کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا سوال:
دہلی کو کن معنوں میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا خاص بنانے کا کام کر رہی ہیں؟ دہلی کے بارے میں ان کا وژن کیا ہے، خصوصاً ثقافت کے حوالے سے؟
سی ایم ریکھا گپتا کا جواب:
دہلی ہمیشہ سے دنیا کی سرخیوں میں رہی ہے، لیکن گزشتہ حکومتوں کے دور میں یہ صرف غلط کاموں کی وجہ سے بحث میں رہی۔ لیکن عوام نے ووٹ دے کر 27 سال بعد دہلی بی جے پی کو سونپی ہے۔ میرا اور میری پوری ٹیم کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم دہلی میں عوام کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ دہلی کی شبیہ (امیج) بدلیں۔ دہلی ایک منی بھارت ہے،’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کی بہترین مثال ہے۔ یہاں ملک کی ہر ریاست سے لوگ آکر برسوں سے آباد ہیں، اور یہاں کی ثقافت انتہائی متنوع ہے۔ یہاں کی ثقافت صحیح معنوں میں گنگا-جمنا والی تہذیب ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم سب کی ثقافت کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے آگے بڑھائیں۔ گزشتہ دس مہینوں میں ہم اسی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے ہم گرو تیگ بہادر جی کا 350واں شہیددیوس منا رہے ہیں۔ جب ہم نے چھٹھ پوجا منائی، جو بہار سمیت پورے ملک میں منائی جاتی ہے، تو لوگوں نے دیکھا کہ دہلی میں کتنی شان و شوکت کے ساتھ یہ تہوار منایا گیا۔ دیوالی پر ہم نے ایسی دیوالی منائی جو آج تک کبھی نہیں منائی گئی۔ ہم نے’کرتویہ پاتھ‘ پر سوا لاکھ دیئے جلا کر دیوالی منائی۔ ہم نے ہر تہوار کو بہترین طریقے سے منایا۔ اسی جذبے کے ساتھ دہلی حکومت دہلی کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا سوال:
ریرا پروجیکٹس کی تعداد دہلی میں بہت کم ہے۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ دہلی کی ترقی کے لیے بیرونی دہلی کے جتنے اضلاع ہیں، ان میں نئے سرے سے ترقی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے؟
سی ایم ریکھا گپتا کا جواب:
میں دہلی کی رہائشی ہوں اور اپنی پوری زندگی میں نے یہیں دہلی میں گزاری ہے۔ اس لیے یہاں کسی بھی مسئلے پر میری توجہ دلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی میں برسوں سے بہت سے مسائل لٹکے اور اٹکے ہوئے ہیں، اور گزشتہ حکومتوں کے دور میں دہلی کی ترقی رک گئی تھی۔ ہم انہی مسائل پر خاص طور پر توجہ دے رہے ہیں۔ آروگیہ آیوشمان مندر اور اٹل کینٹین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی ساڑھے 14 سو کلومیٹر میں بسی ہوئی ہے اور یہاں ڈھائی کروڑ کی آبادی رہتی ہے۔ یہاں قدم قدم پر پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے محلہ کلینک کی سہولت تو دی، لیکن وہ کام کم اور تشہیر زیادہ تھی۔ سڑک کنارے نالے کے اوپر کوٹا کیبن رکھ کر شہرت تو حاصل کی گئی لیکن وہاں کام کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ وہاں نہ ڈاکٹر تھے اور نہ دوائیاں، علاج تو دور کی بات ہے۔
اسی لیے ایک ایسا متبادل جو دہلی کی عوام کے لیے انتہائی ضروری تھا، دہلی حکومت نے 1100 آیوشمان آروگیہ مندر کھولنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنے سنکلپ پتر میں شامل کیا۔ ان میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اب تک ہم 250 آروگیہ مندر بنا کر عوام کے نام کر چکے ہیں اور آنے والے وقت میں ہم 1100 آروگیہ مندر مکمل کر دیں گے۔ اس سے ہر اسمبلی حلقے میں تقریباً 15 آروگیہ مندر ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…