قومی

Bharat Express Urdu Conclave: سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا موقف- اردو کسی ایک مذہب کی نہیں، بلکہ وراثت کی زبان ہے

نئی دہلی: دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آج بھارت ایکسپریس کے بینر تلے بزم صحافت اردو کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانکلیو کا موضوع تھا نئے بھارت کی بات اردو کے ساتھ۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹراُپیندر رائے رائے نے اس پروگرام کے دوران اردو زبان، بھارتی ثقافتی ورثے اور قدیم علمی روایات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سہارا نیوز نیٹ ورک میں اپنے طویل کیریئر کے دوران ان کا اردو سے گہرا تعلق رہا ہے۔

اُپیندر رائے نے یاد دلایا کہ 2009 میں سہارا نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے وقت تنظیم کی اردو ٹیم بہت مضبوط تھی۔ سہارا گروپ 11 شہروں سے اردو اور 7 شہروں سے ہندی کے اخبارات شائع کرتا تھا، اور ساتھ ہی سات نیوز چینلز، تین تفریحی چینلز اور ‘سہارا موشن پکچرز’ جیسی بڑی پروڈکشن یونٹس بھی ان کے زیرنگرانی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے اردو کے کئی الفاظ سیکھے، لیکن اردو لکھنے کی مکمل مہارت حاصل نہیں کر پائے۔

سی ایم ڈی اُپیندرر راے کا پیغام

چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹراُپیندر رائے نے کہا کہ اردو کی جڑیں نہایت وسیع ہیں اور یہ زبان دنیا بھر کے محققین، مسافروں اور تاجروں کے میل جول سے بنی ہے۔ یہ کسی ایک مذہب، کمیونٹی یا علاقے کی زبان نہیں، بلکہ مشترکہ ثقافت کی پہچان ہے۔ انہوں نے اسے ‘گہری وراثت اور مالامال ثقافتی اقدار’ کا نشان قرار دیا۔

انہوں نے بھارتی علمی روایت کی بات کرتے ہوئے سنسکرت زبان کی سائنسی اہمیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اسپیس سائنس میں وہ زبانیں جو سب سے زیادہ مؤثر سمجھی جاتی ہیں، ان میں سنسکرت نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رام، کرشن، بدھ، ویدویاس، اگستیا اور وشوامتر جیسے عظیم آچاریا اور رشی دیے، جن کے علمی معیار کا مقابلہ آج بھی ترقی یافتہ ممالک نہیں کر پائے ہیں۔

شری نیواس رامنوجن سے تحریک

سی ایم ڈی اُپیندرر راے نے کہا کہ بھارتی نوجوانوں کو اپنی جڑوں اور شناخت کو سمجھنا ہوگا۔ اگر سچ کو وقت پر نہیں اٹھایا گیا تو جھوٹ بھی سچ بن کر قائم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے عظیم ریاضی دان شری نیواس رامنوجن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مغربی دنیا نے بھی بھارتی ذہانت کے سامنے سر جھکا دیا۔ آخر میں سی ایم ڈی اُپیندرر راے نے موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر کسی بات میں غلطی رہ گئی ہو تو معاف کریں، اور اپنے خطاب کا اختتام ‘جے ہند، جے بھارت’ کے کے ساتھ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

2 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

2 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

3 hours ago