بھارت ایکسپریس کے بینر تلے اُردو کو فروغ دینے اور اسے عالمی شناخت دلانے کے لیے ’’بزمِ صحافت‘‘ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام بدھ، 26 نومبر کو دہلی کی اُردو اکادمی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اُردو کانکلیو میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں، جبکہ مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اُردو کے لیے منعقد اس محفل میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا اور بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر اِن چیف اور سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آئی اے ایس افسر اور آکانکشا کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر رشمی سنگھ بھی موجود تھیں۔
نئے بھارت کی شناخت صرف عمارتوں سے نہیں، زبان اور ثقافت سے بنتی ہے — ڈاکٹر رشمی سنگھ
دہلی میں منعقدہ اس پروگرام کی مہمانِ خصوصی آئی اے ایس ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا کہ نئے بھارت کی اصل پہچان اس کی زبان، ثقافت اور ادب سے بنتی ہے، صرف عمارتوں، سڑکوں یا ترقیاتی منصوبوں سے نہیں۔ یوم دستور کے موقع پر منعقد اس خصوصی سیشن میں انہوں نے اُردو زبان کی اہمیت، اس کی تہذیب اور ہندوستانیت میں اس کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
قومی شناخت زبان سے بنتی ہے
ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا کہ آج جب بھارت ٹیکنالوجی، تعلیم، اسٹارٹ اپ اور خلائی سائنس کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، پھر بھی ملک کی بنیادیں زبان اور ثقافت سے ہی مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’کسی بھی ملک کی اصل پہچان اس کی زبان، ثقافت اور ادب سے ہوتی ہے۔ نئے بھارت کی بات کرتے وقت اُردو اور دیگر بھارتی زبانوں کا ذکر کرنا صرف فخر نہیں بلکہ فرض بھی ہے۔‘‘ اُنہوں نے اُردو کی عظمت اور تہذیب کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اُردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ اخوت، ادب، محبت اور احترام کی نمائندہ زبان ہے۔ یہ دیواریں کھڑی کرنے والی نہیں بلکہ پل بنانے والی زبان ہے جو ملک کی مختلف تہذیبوں کو جوڑتی ہے۔
ڈجیٹل دور میں اُردو کے نئے امکانات
اپنی گفتگو کے اختتام پر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا کہ ڈیجیٹل دور نے بھارتی زبانوں کے لیے نئے مواقع کھولے ہیں، خاص طور پر صحافت اور نوجوان نسل کے لیے۔ کم لاگت میں زبان پر مبنی مواد دنیا بھر تک پہنچانے کی صلاحیت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…