قومی

مرکزی وزیر کرن رجیجو کا سعودی عرب کا دورہ ، حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اقلیتی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 11 جنوری تا 14 جنوری 2025  کے درمیان سعودی عرب کا دورہ کیا ۔اس  دورے میں آئندہ  سفر حج کی تیاریوں سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ۔ وزیرموصوف کے دورے میں حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط ؛ حج اور عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  اور سعودی حکام  کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں شامل تھیں ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے جدہ اور مدینہ میں ہندوستانی  عازمین حج  کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

ہندوستانی عازمین حج کے لیے حج کے وسیع فریم ورک کی وضاحت کرنے والے حج 2025 کے لیے دوطرفہ معاہدے پر 13 جنوری 2025 کو  جدہ میں ہندوستانی  وزیر اور  سعودی عرب کے وزیربرائے حج و عمرہ  جناب  ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، نے دستخط کیے، جس کے مطابق ہندوستان کے لیے 1,75,025 عازمین حج کا  کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔

مرکزی وزیر نے جدہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام چوتھی حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس میں حج اور عمرہ خدمات کے شعبے میں اہم فیصلہ سازوں، ماہرین اور محققین کے اجلاس  اور ورکشاپ شامل ہیں جو بہترین طریقہ کار کے بارے میں معلومات  فراہم کرتی ہے اور خیالات اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر موصوف نے سعودی وزیر برائے  حج و عمرہ  عزت مآب  ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ  کے ساتھ  حج 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی عازمین حج کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اورپر سکون حج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر برائے اقلیتی نے ریاض میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک  خدمات، انجینئر صالح بن ناصر الجسرسے بھی ملاقات کی   اور ہندوستانی عازمین حج کے لیے نقل و حمل اور لاجسٹک  کی خدمات کو مزید ہموار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر نے مدینہ کے ڈپٹی گورنر،عزت مآب  شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل آل سعود کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مدینہ میں قیام کے دوران ہندوستانی  عازمین حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اپنے دورے کے دوران وزیرموصوف نے ہندوستانی  عازمین حج کے لیے نقل و حمل کے انتظامات ، انتظامی ترتیب اور صحت کی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جامع  طور پر جائزہ لیا ۔مدینہ میں انہوں نے ہندوستانی عازمین  حج  کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے جدہ اور مدینہ ہوائی اڈوں کے حج ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور زائرین کی آمد و روانگی اور سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔

خیال رہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان  ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس کی جڑیں گہرے تاریخی و تہذیبی روابط پر مبنی ہیں ۔ سفر حج دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے ۔ وزیر مملکت کا سعودی عرب کا دورہ بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Fitch Ratings: اس مالی سال کے دوران شرح سود میں کمی کا ملک کے کارپوریٹس کے لیے ہوگا بڑا فائدہ

فچ ریٹنگز نے کہا کہ 2025 تک ہندوستان کی مستحکم جی ڈی پی ترقی کا…

29 minutes ago

Maha Kumbh 2025: تروینی سنگم پر 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے کیا پہلا امرت سنان، ہر روز بنے گا نیا ریکارڈ

مہا کمبھ 2025 کا آغاز 13 جنوری کو ہوا، جب 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے…

54 minutes ago

Muslim Rashtriya Manch: سخت سردی کے پیش نظرمسلم راشٹریہ منچ نے ہزاروں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

مسلم راشٹریہ منچ نے اس تقریب کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ خدمت ہی سچا…

1 hour ago

GRAP 4 Restrictions in Delhi: دہلی کی ہوا پھر سے ہوئی خراب،ایک بار پھر پابندیوں کا ہوا نفاذ،دہلی این سی آر میں GRAP-4 نافذ

گریپ4  کے نفاذ کے ساتھ ہی اب اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلائے جائیں گے۔تعمیرات اور…

2 hours ago

12 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ مہاکمبھ 2025 میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کے جمع ہونے کی امید

اس بار مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ عقیدت…

2 hours ago