قومی

World Sanskrit Day: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سنسکرت زبان ویدوں، اپنشدوں اور عظیم علمی ذخیرے کو محفوظ رکھنے والی ایک قیمتی دھروہر (قومی ورثہ) ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ زبان جتنی قدیم ہے، اتنی ہی سائنسی اور شیریں بھی ہے۔

دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے سنسکرت کا رجحان

امت شاہ نے کہا کہ اپنی بے شمار خصوصیات کے سبب آج نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں بھی سنسکرت کے تئیں کشش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اس زبان کی حفاظت اور فروغ کی اپیل کی۔ انہوں پر ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا: “سبھی کو وِشو سنسکرت دن کی دلی مبارکباد۔ ویدوں، اپنشدوں اور وسیع علمی خزانے کو محفوظ رکھنے والی سنسکرت زبان ہمارا انمول قومی ورثہ ہے۔ یہ زبان جتنی قدیم ہے اتنی ہی سائنسی اور میٹھی بھی ہے۔ اپنی کئی خصوصیات کے باعث آج نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی سنسکرت کے تئیں کشش بڑھ رہی ہے۔”

سنسکرت کو فروغ دینے کی ضرورت

انہوں نے مزید کہا کہ سنسکرت زبان ہماری قدیم تہذیب اور روایات کی امین ہے، اس کے فروغ سے نہ صرف علمی ورثہ محفوظ رہے گا بلکہ نئی نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیش کی مبارکباد

 ’ورلڈ سنسکرت ڈے‘ کے موقع پر، وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں تین الگ الگ پوسٹس شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں سنسکرت کو سیکھانے اور اسے مقبول بنانے والے ہر شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم شراون پورنیما کے موقع پر سنسکرت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ سنسکرت علم اور اظہار کا ایک لازوال ذریعہ ہے۔ اس کا اثر تمام شعبوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں سنسکرت کو سیکھانے اور اسے مقبول بنانے والے ہر شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت نے سنسکرت زبان کو مقبول بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’پچھلی دہائی میں، ہماری حکومت نے سنسکرت کو مقبول بنانے کے لیے کئی کوششیں کی ہیں۔ ان میں سنسکرت یونیورسٹی کا قیام، سنسکرت تدریسی مراکز، سنسکرت کے اسکالرز کو گرانٹ اور مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیان بھارتم مشن شامل ہیں۔ اس سے بے شمار طلباء اور محققین کو فائدہ ہوا ہے۔‘‘

دھرمیندر پردھان نے دی ہم وطنوں کو مبارکباد

 مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ’عالمی یوم سنسکرت‘ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’عالمی یوم سنسکرت پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔ سنسکرت زبان ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بنیادی بنیاد ہے۔ آئیے ہم سب ہمیشہ سنسکرت زبان اور ہندوستانی علمی روایت کو عوامی رویے کا حصہ بنانے اور ان کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم رہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

38 minutes ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

1 hour ago

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس نے مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

2 hours ago