دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ’’بھارت چھوڑو تحریک‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر چاندنی چوک کے تاریخی ٹاؤن ہال میں قومی پرچم لہرایا۔ واضح رہے کہ کہ آج ہی کے دن یعنی 9 اگست 1942 کو مہاتما گاندھی نے ’’کرو یا مرو‘‘ کا نعرہ دے کر ’’ہندوستان چھوڑو تحریک‘‘ شروع کی تھی، جس کے 5 سال بعد 15 اگست 1947 کو انگریزوں کو ملک چھوڑنا پڑا۔ پورے ملک میں اس دن کو یومِ انقلاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر دیویندر یادو کے ساتھ دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھاردواج، سابق ایم ایل اے ہری شنکر گپتا اور آصف محمد خان، ضلع آبزرور ڈاکٹر پی کے مشرا، ضلع صدر مرزا جاوید علی، دھرمپال چنڈیلا، راجکمار جین اور ستبیر شرما، محمود ضیاء، محمد عثمان، راہل شرما، عبدالواحد، آبھا چودھری، کمل اروڑا، نریش شرما نیٹو، راہل ڈبل اور راہل دھانک موجود تھے۔
قومی پرچم لہرانے کے بعد دیویندر یادو نے کہا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ میں کانگریس پارٹی کا سپاہی ہوں جس نے ملک کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے برابر لا کھڑا کیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’9 اگست ان انقلابیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنھوں نے ملک کو آزادی دلانے کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ ان انقلابیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس تحریک کے آغاز کے بعد انگریزوں نے 60 ہزار سے زائد لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا۔ لیکن نہ صرف لیڈر بلکہ عام لوگ، خواتین، طلباء، کسان اور مزدور بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مہاتما گاندھی کے پیغام پر ملک بھر میں آزادی کی اس تحریک میں شامل ہوئے۔‘‘
بی جے پی پر لگایا ووٹ چوری کا الزام
اس موقع پر دیویندر یادو نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’بی جے پی کی ووٹ چوری کی شرمناک سازش نے آزاد ہندوستان میں جمہوری اقدار کا قتل کیا ہے۔ آزادی کے بعد ایک جمہوری ملک میں عوام کو ووٹ کے ذریعے حکومت منتخب کرنے کا حق دیا گیا تھا، لیکن انتخابی دھوکہ دہی کا ارتکاب کرکے بی جے پی نے 140 کروڑ ہم وطنوں کے اعتماد، آئین اور جمہوری نظام کو دھوکہ دیا۔ ہندوستان کی جمہوریت انمول ہے اور بی جے پی آئینی ووٹ چوری کرکے ملک کی جمہوری بنیاد کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی طویل عرصے سے الیکشن کمیشن کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھا رہے ہیں، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ مہادیو پورم میں دھوکہ دہی اور ووٹ چوری کی مثال دیتے ہوئے راہل جی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بی جے پی الیکشن چوری کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں۔‘‘
دیویندر یادو نے حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے عوام جواب مانگ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کیوں نہیں مل رہی؟ کیوں اور کس کے حکم پر سی سی ٹی وی اور ویڈیو شواہد مٹائے جا رہے ہیں؟ جعلی ووٹنگ اور ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کیوں کی گئی؟ اپوزیشن لیڈروں کو کیوں ڈرایا گیا؟ اور واضح طور پر بتایا جائے کہ کیا الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے؟
بھارت ایکسپریس اردو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…