قومی

Defence Production Hits Rs 1.5 Lakh Cr Record: پی ایم مودی نے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ وژن کے تحت ملک نے دفاعی پیداوار میں قائم کیا سالانہ ریکارڈ ، 1.50 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت تک پہنچا

مالی سال 2024-25 میں بھارت کی دفاعی پیداوار نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1,50,590 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کی پیداوار 1.27 لاکھ کروڑ روپے سے 18 فیصد زیادہ ہے، جب کہ مالی سال 2019-20 کے مقابلے میں یہ تعداد 90 فیصد بڑھ چکی ہے، جب دفاعی پیداوار 79,071 کروڑ روپے تھی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے محکمہ دفاعی پیداوار اور تمام متعلقہ اداروں بشمول دفاعی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (DPSUs)، سرکاری کارخانوں اور نجی صنعت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ بھارت کے دفاعی صنعتی بیس کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈی پی ایس یوز اور دیگر سرکاری ادارے مجموعی پیداوار کا تقریباً 77 فیصد حصہ دار ہیں جب کہ نجی شعبہ 23 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نجی شعبے کا حصہ مالی سال 2023-24 میں 21 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 23 فیصد ہو گیا ہے، جو ملک کی دفاعی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ہوئی ہے ترقی

سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں مسلسل سالانہ ترقی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ پالیسی اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی اور گزشتہ دہائی میں مقامی پیداوار (انڈیجنائزیشن) پر دی گئی توجہ ہے۔ مالی سال 2024-25 میں ڈی پی ایس یوز اور نجی شعبے کی پیداوار بالترتیب 16 فیصد اور 28 فیصد بڑھ چکی ہے۔ یہ تاریخی کامیابی خود انحصاری کی حکومتی کوششوں کی عکاس ہے، جو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ مہم کے تحت کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور ایک مضبوط دفاعی صنعتی نظام قائم کرنا ہے جو نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرے بلکہ دفاعی سامان کی برآمدات کو بھی بڑھاوا دے۔

دریں اثنا ملک کی دفاعی برآمدات نے بھی مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ 23,622 کروڑ روپے کی بلند سطح حاصل کی ہے، جو پچھلے سال کے 21,083 کروڑ روپے سے 12.04 فیصد زیادہ ہے۔ دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شمولیت اور برآمدات کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ساتھ بھارت کا دفاعی شعبہ آئندہ سالوں میں مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

6 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

7 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

8 hours ago