قومی

India cannot become ‘Vishwaguru’ without…: مذہب اور روحانیت کے فروغ کے بغیر ہندوستان ’’وشو گرو‘‘ نہیں بن سکتا: موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر شعبے میں ترقی کرنی چاہیے، لیکن جب تک وہ مذہب اور روحانیت کے میدان میں ترقی نہیں کرتا، تب تک اسے حقیقی معنوں میں ’’وشو گرو‘‘ (دنیا کا رہنما) نہیں مانا جائے گا۔ یہ بات موہن بھاگوت  نے جمعہ کے روز مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک مندر کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ ’’اگر ہمارا ملک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بھی بن جائے، تو بھی یہ دنیا کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہوگی، کیوں کہ کئی اور ممالک بھی امیر ہیں۔ امریکہ اور چین بھی خوش حال ہیں۔ دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جنھوں نے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ہم بھی وہی سب کریں گے۔ لیکن دنیا کے پاس وہ روحانیت اور مذہب نہیں ہے جو ہمارے پاس ہے۔ دنیا اسی کے لیے ہمارے پاس آتی ہے۔ جب ہم ان دونوں میدانوں میں بڑے بنیں گے، تو دنیا ہمارے آگے جھکے گی اور ہمیں وِشو گرو مانے گی۔‘‘

ہر میدان میں ترقی کرے بھارت، لیکن اس کی اصل پہچان روحانیت اور مذہب ہے: موہن بھاگوت

انھوں نے مزید زور دیا کہ بھارت کو بیک وقت تمام میدانوں میں ترقی کرنی چاہیے، لیکن اس کی اصل پہچان روحانیت اور مذہبیت میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ہر میدان میں ترقی کرنی ہے، لیکن جب ہم روحانیت اور مذہب کے میدان میں ترقی کریں گے، تب ہی ہمارا دیش حقیقی معنوں میں وِشو گرو بنے گا۔ ہمیں بھگوان شیو کی طرح بننا ہے، جو نڈر ہیں اور سب کو برابر دیکھتے ہیں… وہ تھوڑی سی خوشی میں خوش ہو جاتے ہیں اور دنیا کے مسائل کا حل نکالتے ہیں۔‘‘

حال ہی میں موہن بھاگوت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’بھارت‘‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ ملک کی شناخت ہے، جسے نہ بدلا جانا چاہیے اور نہ ہی ترجمہ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھارت‘‘ ایک مکمل نام ہے۔ اس کا ترجمہ نہیں ہونا چاہیے۔ ’انڈیا، یعنی بھارت‘ کہنا تو درست ہے، لیکن بھارت، بھارت ہی ہے اور اسی لیے لکھتے اور بولتے وقت بھارت کو بھارت ہی کہا جانا چاہیے… بھارت کو بھارت ہی رہنا چاہیے۔۔۔اگر آپ اپنی شناخت کھو دیتے ہیں، تو چاہے آپ میں کتنی ہی خوبیاں کیوں نہ ہوں، دنیا آپ کو کبھی عزت یا تحفظ نہیں دے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

17 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

34 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago