قومی

Unclaimed money of banks: بینکوں کی ناقابل دعویٰ رقم 67,003 کروڑ تک پہنچ گئی، RBI  کا UDGAM پورٹل لانچ، اپنی رقم آج ہی چیک کریں

اگر آپ یا آپ کے خاندان کے کسی فرد کا کوئی بینک کھاتہ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، تو ممکن ہے کہ اس میں موجود رقم ناقابل دعویٰ (Unclaimed Deposits) میں شمار ہو رہی ہو۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے مطابق جون 2025 تک ایسی ناقابلِ دعویٰ رقوم کی مجموعی مالیت ₹67,003 کروڑ ہو چکی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں بینکوں کی ناقابلِ دعویٰ رقم کی مجموعی مالیت جون 2025 تک ₹67,003 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان غیر فعال کھاتوں کی تلاش اور دعوے کے لیے RBI نے ایک نیا مرکزی ویب پورٹل UDGAM (Unclaimed Deposits – Gateway to Access Information) متعارف کرایا ہے۔

یہ پورٹل شہریوں کو مختلف بینکوں میں اپنی یا اپنے اہل خانہ کی غیر دعویٰ شدہ رقم کی تفصیل حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ UDGAM پورٹل پر 1 جولائی 2025 تک 8.59 لاکھ سے زیادہ صارفین رجسٹر ہو چکے ہیں۔

RBI  کا نیا قدم UDGAM پورٹل

اس مسئلے کے حل کے لیے RBI نے UDGAM (Unclaimed Deposits – Gateway to Access Information) کے نام سے ایک مرکزی ویب پورٹل تیار کیا ہے، جہاں شہری مختلف بینکوں میں اپنی یا اپنے قریبی افراد کی غیر دعویٰ شدہ رقم کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔ پورٹل تک رسائی کے لیے وزٹ کریں: https://udgam.rbi.org.in/unclaimed-deposits/#/login

اہم اعداد و شمار: کن بینکوں میں کتنی رقم؟

 *  سرکاری بینکوں (Public Sector Banks):

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI): ₹19,329.92 کروڑ

پنجاب نیشنل بینک: ₹6,910.67 کروڑ

کینرا بینک: ₹6,278.14 کروڑ

*  نجی بینکوں (Private Sector Banks):

آئی سی آئی سی آئی بینک: ₹2,063.45 کروڑ

ایچ ڈی ایف سی بینک: ₹1,609.56 کروڑ

ایکسیس بینک: ₹1,360.16 کروڑ

عوامی ردعمل

1 جولائی 2025 تک 8.59 لاکھ سے زائد افراد UDGAM  پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں اور اپنے کھاتوں کی معلومات حاصل کر چکے ہیں۔ کیا آپ کی رقم بھی کہیں بلا دعویٰ تو نہیں؟ اگر آپ نے طویل عرصے سے کسی کھاتے میں لین دین نہیں کیا۔ کوئی قریبی رشتہ دار وفات پا چکا ہو اور اس کا پرانا بینک کھاتہ ہو۔ کسی مشترکہ کھاتے کا کوئی وارث زندہ ہو تو فوراً UDGAM  پورٹل پر جائیں اور رجسٹریشن کر کے تلاش کریں۔

احتیاطی تدابیر

صرف RBI کی آفیشل ویب سائٹ استعمال کریں۔ اپنا آدھار، پین یا دیگر ذاتی معلومات صرف محفوظ پورٹل پر ہی درج کریں۔ فراڈ ویب سائٹس یا لنکس سے ہوشیار رہیں۔ یہ آپ کا حق ہے — اپنی رقم واپس پائیں۔ آج ہی چیک کریں!

 RBI  کا اقدام قابل تحسین

ماہرین کے مطابق UDGAM پورٹل کا آغاز ایک مثبت قدم ہے جس سے کروڑوں روپے عام شہریوں تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف نظام میں شفافیت بڑھے گی بلکہ بینکنگ نظام میں عوامی بھروسہ بھی مضبوط ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

13 minutes ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

27 minutes ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

52 minutes ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

2 hours ago

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل پیر کے روز…

2 hours ago