قومی

Udhayanidhi Stalin’s Remarks on Sanatan Dharam: سناتن دھرم پر بیان کے متعلق اودے نیدھی نے کہا – کیا پی ایم مودی کے کانگریس سے پاک ہندوستان کا مطلب کانگریسیوں کا قتل عام ہوتا ہے؟

Udhayanidhi Stalin’s Remarks on Sanatan Dharam: تمل ناڈو حکومت کے وزیر اور چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے بیٹے اودے نیدھی اسٹالن کے س ناتن دھرم پر تبصرے پر تنازعہ جاری ہے۔ بی جے پی نے اودے نیدھی پر ہندوؤں کی نسل کشی کی اپیل کرنے کا الزام لگایا ہے، جس پر ڈی ایم کے لیڈر نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اودے نیدھی نے کہا کہ وہ سناتن دھرم کی تنقید کے اپنے بیان پر قائم ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی نسل کشی کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لے کر بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کی۔

صرف سناتن دھرم پر تنقید کی ہے: اودے نیدھی

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق اودے نیدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، کچھ لوگ بچکانہ بات کر رہے ہیں کہ میں نے نسل کشی کے لیے کہا ہے۔ جب پی ایم مودی کہتے ہیں کانگریس سے پاک ہندوستان تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کانگریسیوں کو مار دیا جانا چاہیے؟ تاہم، اس دوران ڈی ایم کے لیڈر نے ایک بار پھر اپنے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا، “میں پھر کہہ رہا ہوں کہ میں نے صرف سناتن دھرم پر تنقید کی ہے اور سناتن دھرم کو ختم کیا جانا چاہیے۔ میں یہ بات مسلسل کہوں گا۔”

بی جے پی ہندوستانی اتحاد سے خوفزدہ: اودے نیدھی

ڈی ایم کے لیڈر نے مزید کہا کہ سناتن کیا ہے؟ سناتن کا مطلب ہے کچھ بھی تبدیل نہیں ہونا چاہئے اور سب کچھ مستقل ہے۔ لیکن ڈراوڈ ماڈل تبدیلی کی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ سب کو برابر ہونا چاہیے۔ بی جے پی میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ جھوٹی خبریں پھیلانا ان کا معمول کا کام ہے۔ اودے ندھی نے کہا کہ وہ میرے خلاف جو بھی مقدمہ دائر کریں گے میں اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بی جے پی انڈیا اتحاد سے خوفزدہ ہے اور اسی کو بھٹکانے کے لیے یہ سب کہہ رہی ہے۔ ڈی ایم کے کی پالیسی ایک کل، ایک بھگوان ہے۔

سناتن دھرم پر اودے نیدھی کا تبصرہ

ہفتہ (2 ستمبر) کے روز چنئی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اودے نیدھی نے سناتن دھرم کا موازنہ ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں سے کیا تھا۔ ساتھ ہی اسےختم کرنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا، “کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں ہمیں ختم کرنا ہے اور ہم صرف مخالفت نہیں کر سکتے۔ مچھر، ڈینگی، کورونا اور ملیریا ایسی چیزیں ہیں جن کا ہم مخالفت نہیں کر سکتے۔ ہمیں انہیں ختم کرنا ہے۔ سناتنم (سناتن دھرم) بھی ایسا ہی ہے۔ سناتن کی مخالفت کرنا نہیں بلکہ اسے ختم کرنا ہمارا پہلا کام ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago