Uddhav Thackeray On PM Modi: شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں ایک جلسہ عام کے دوران مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے شنڈے گروپ کو بھی نشانہ بنایا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ سب کا جوش و خروش دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میرے پاس کچھ نہیں ہے، کوئی پوسٹ ،کوئی نشان نہیں ہے، پھر بھی آپ سب میرے ساتھ ہیں۔ جو جانے والے ہیں انہیں جانے دو۔ مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔
آدتیہ ٹھاکرے کا مرکز پر الزام
اس ریلی میں مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اگر سماج کو آگے بڑھنا ہے تو اسے تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ اپنے کام کی وجہ سے ادھو صاحب کا نام ملک کے ٹاپ 3 چیف منسٹرس کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔ شندے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس ملک دشمن حکومت نے وہ تمام کام روک دیے ہیں جو ہم نے عوام کی بھلائی کے لیے شروع کیے تھے۔ میں چیلنج کرتا ہوں، ملک یا دنیا میں ممبئی میونسپل کارپوریشن سے بہتر ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے والا کوئی دوسرا نظام نہیں ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت کو بہتر بناتے ہوئے، ہم نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈپازٹس کو 650 کروڑ روپے کے خسارے سے بڑھا کر 92 ہزار کروڑ روپے کر دیا ہے۔
حکومت آتے ہی مودی، شاہ ،فڑنویس ہمارے ساتھ آجائیں گے:راوت
ریلی میں شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہا کہ یہ فصل شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کے ذریعہ بویا گیا اصل بیج ہے۔ یہ وہ چنگاری ہے جو انہوں نے مہاراشٹر میں بوئی ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو ممبئی سمیت 14 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ (شندے کی سینا) یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ ممبئی پر قبضہ کر لیا جائے گا؟ ممبئی آپ کے باپ کا ہے، اگر آپ میں ہمت ہے تو الیکشن لڑو۔ پاکستان میں تین الف لا ڈر دکھایا جاتا ہے،اللہ، امریکہ اور آرمی۔ جبکہ بھارت میں سی بی آئی، ای ڈی۔ اورانکم ٹیکس کا ڈر دکھایا جارہا ہے۔ راوت نے واضح الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی میں سب جھوٹے ہیں۔ سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت آنے دو، اگلے دن مودی، شاہ اور فڑنویس ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، لیکن ادھو ٹھاکرے فیصلہ کریں گے کہ انہیں پارٹی میں لینا ہے یا نہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’شیر کی کھال میں ملبوس بھیڑیے گورے گاؤں گئے، یہاں اصلی شیر نظر آتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…