لوک سبھا انتخابات سے متعلق نتائج اورآئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں جاری جائزہ میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ میں شیوسینا کے نومنتخب ممبران پارلیمنٹ اورارکان اسمبلی اور پارٹی کے اہم عہدیدار موجود تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا مجموعی طورپرجائزہ لیا۔ ا س کے علاوہ ان تمام نشستوں کا بھی جائزہ لیا گیا جہاں سے پارٹی جیتی ہے اور جہاں سے پارٹی کی ہاری ہوئی ہے۔
ادھو ٹھاکرے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ادھو ٹھاکرے کا دورہ چند دنوں کے بعد شروع ہوگا۔ کارکنوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں فکر نہ کریں اور پوری ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کارکنوں کے سامنے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے 180 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا۔
ادھو خیمہ کے ایم ایل اے بھاسکر جادھو نے ایک بیان میں کہا تھا، ”لوک سبھا انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں، اس لیے ہم بہت خوش ہیں۔ بی جے پی کے ‘400 پار’ کا نعرہ لگانے کے بعد، یہ ادھو جی ہی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد بی جے پی تڑی پار ہو جائے گی۔ اور یہ سچ ہو گیا ہے۔ “ایم وی اے کو 30 سیٹیں ملیں اور ہم نے بی جے پی کا غرور توڑ دیا ہے ۔”
شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو بھی پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج اور اس سال اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھو نے لوک سبھا الیکشن جیتنے والے لیڈروں کو بھی مبارکباد دی ہے۔ جو نہ جیت سکے انہیں اگلے انتخابات میں جیتنے کے لیے محنت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…