بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے۔ (فائل فوٹو)
Manisha Kayande Join Shiv Sena: مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور شیو سینا (یوبی ٹی) لیڈرادھو ٹھاکرے کو بڑاجھٹکا لگا ہے۔ یہ جھٹکا بھی انہیں ایکناتھ شندے گروپ نے ہی دیا ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی رکن (ایم ایل سی) منیشا کائندے نے ادھو ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ وہ آج شام شیو سینا (شندے گروپ) میں شامل ہوں گی۔
شیو سینا لیڈر سنجے سرساٹ نے بتایا کہ شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی ایم ایل سی منیشا کائندے آج شام شیو میں شامل ہوں گی۔ اتوار (18 جون) شام 5 بجے اور وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں سرکاری ورشا بنگلے پر شیوسینا کی رکنیت لیں گی۔
شیوسینا یو بی ٹی کا ریاست گیرکیمپ
منیشا کائندے کے ایکناتھ شندے کے ساتھ جانے کی خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب شیوسینا ادھو گروپ کے ریاستی عہدیداران کیمپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ انعقاد اتوار (18 جون) کو صبح ورلی میں 10 بجے سے شروع ہے، جو شام 5 بجے تک چلے گا۔ پروگرام میں ادھو ٹھاکرے پوری ریاست سے آئے ہوئے عہدیداران کی رہنمائی کریں گے۔ شیو سینا یوبی ٹی ایم ایل سی منیشا کائندے کے شندے گروپ میں داخل ہونے کی خبر کے بعد ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کا ردعمل کیا ہوگا؟ اس پروگرام میں واضح ہوگا۔
سنجے راوت نے منیشا کائندے کو بتایا مفاد پرست
منیشا کائندے کے شندے گروپ میں جانے کی خبر پر ادھو گروپ کے چیف ترجمان سنجے راوت نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ فائدے کے لئے پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اور مفاد کی خاطر پارٹی چھوڑ دیتے ہیں۔ شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مزید کہا کہ ان کے (منیشا کائندے) کے جانے سے شیو سینا کو کوئی جھٹکا نہیں لگا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…