قومی

Turkish cargo plane in Pakistan:جنگ کےبیچ ترکی نے پاکستان کو بھیجی مدد، کارگو طیارہ پہنچا کراچی،جیش کےسات دہشت گرد ہلاک

ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری جنگ کے بیچ پاکستان عالمی ممالک سے مسلسل مدد کی گہار لگا رہا ہے ،لیکن کوئی ملک ہاتھ بڑھاتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے ،البتہ ترکیہ نے خفیہ مدد بھیج دی ہے۔ کراچی سے بڑی خبر یہ مل رہی ہے کہ رات بارہ بجنے سے پانچ منٹ پہلے کراچی میں  ترکیہ کا ایک کارگو طیارہ لینڈ کیا ہے اور مانا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں ترکیہ نے پاکستان کے لئے ڈرون بھیجا ہے۔حالانکہ اس کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستان کو ہنگامی مدد کے طور پر ڈرون بھیج دیا ہے۔

جیش محمد کے سات دہشت گرد ہلاک، دراندازی کی کررہے تھے کوشش

ادھرجموں کے سانبا سیکٹر میں جیش محمد کے دہشت گردوں نے سرحد پار سے دراندازی کرنے کی کوشش کی لیکن بی ایس ایف نے ان میں سے سات کو بروقت ہلاکک کردیا اور باقی دہشت گرد جنگل میں چھپ گئے ہیں یا واپس بھاگ گئے ہیں ،البتہ بی ایس ایف محتاط ہے۔چونکہ پونچھ اور سانبا میں زبردست فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ دراندازی بھی کرانے کی کوشش ہورہی ہے ،لیکن ابھی تک کی تمام کوششوں کو بی ایس ایف نے ناکام بنادیا ہے۔

بلوچستان کے ایک تہائی حصے پر بی ایل اے کا قبضہ

بلوچستان لبریشن آرمی نے بلوچستان کے ایک تہائی حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے اور وہاں سے پاکستانی آرمی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے۔ یہ بی ایل اے کا دعویٰ ہے اور کہنا ہے کہ افغانستان ایران سرحد کے قریب والے علاقے پر ان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: آئی پی ایکسٹینشن دسہرہ تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں وزیر اعظم مودی، صرف پاس رکھنے والوں کو ملے گی انٹری

نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…

32 minutes ago