قومی

From Jammu and Kashmir to Rajasthan…complete blackout: جموں و کشمیر سے لے کر راجستھان تک… ان شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ، پنجاب کے یہ شہر بھی اندھیرے میں ڈوب گئے، بلیک آؤٹ کے دوران عوام سے تمام روشنیاں بند رکھنے کی اپیل

‘آپریشن سندور’ کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان کے سرحدی علاقوں میں مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بلیک آؤٹ کے دوران تمام روشنیاں بند رکھیں، گھروں کے اندر اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

سرحدی اضلاع میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بلیک آؤٹ

بھارت کے ’آپریشن سندور‘ سے پاکستانی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے جموں و کشمیر میں کئی میزائل داغے گئے۔ راجستھان کے جیسلمیر میں بھی ڈرون حملے کی خبر ہے، تاہم بھارتی دفاعی نظام نے پاکستانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حالات کے پیشِ نظر ملک کے کئی شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر، راجستھان اور پنجاب کے سرحدی اضلاع میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ پٹھان کوٹ، گرداسپور، جالندھر، ہوشیارپور، امرتسر، فیروزپور اور فاضلکہ میں مکمل اندھیرا چھا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام لائٹس بند رکھیں، گھروں کے اندر رہیں اور غیر ضروری طور پر گاڑیاں نہ چلائیں۔ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، حکام صورتِ حال کو قابو میں رکھیں گے۔ افواہیں یا غیر مصدقہ اطلاعات نہ پھیلائیں، کیونکہ اس سے بے چینی پیدا ہو سکتی ہے۔

پورے جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ

پورے جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ سانبہ میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی بند ہے۔ جموں ایئرپورٹ اور آر ایس پورہ میں بھی اندھیرا ہے۔ سانبہ میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جبکہ چھمب علاقے سے بھی دھماکوں کی خبریں ہیں۔ سری نگر میں بھی بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا ہے، مٹھ مشریوالا میں بھی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

وشنو دیوی مندر میں بھی بلیک آؤٹ

وشنو دیوی مندر میں بھی بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔ مندر کے قریب بھارتی فوج نے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ راجوری شہر میں بھی مکمل اندھیرا ہے۔ ادھمپور اور پٹھان کوٹ میں بھی بلیک آؤٹ ہے۔ ستواری ایئرپورٹ پر بھی بجلی بند ہے، اور ان علاقوں کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے۔

راجستھان کے یہ شہر بھی اندھیرے میں ڈوبے

راجستھان کے کئی اضلاع میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جالور، جیسلمیر، باڑمیر اور جودھپور میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر بیكانیر میں بھی بجلی بند کی گئی ہے۔ نال علاقہ بھی بلیک آؤٹ کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبا رہا۔ راجستھان کے سرحدی اضلاع میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور اہم چوراہوں پر گشت جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

29 minutes ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 hours ago