ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو لے کر ملک میں حزب اختلاف نے پہلے ہی مودی حکومت کو امریکی ثالثی کے حوالے سے گھیر رکھا ہے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ’’تجارت‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کو جنگ روکنے پر مجبور کیا اور ایک جوہری (نیو کلیئر) جنگ کو روکا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بہت سے اسباب ہیں، لیکن ایک اہم وجہ تجارت ہے۔ وائٹ ہاؤس میں بریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’۔۔۔ہم نے (جنگ بندی) میں بہت مدد کی اور ہم نے تجارت کے حوالے سے بھی مدد کی۔ میں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے ساتھ بہت سی تجارت کرنے والا ہوں۔ تو جنگ روک دو۔‘‘
تجارت کی دھمکی دے کر رکوائی جنگ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
ٹرمپ نے کہا میں نے تجارت کی دھمکی دے کر رکوائی ہے جنگ۔ ٹرمپ نے کہا ’’اگر جنگ روکوگے تو ہم تجارت کریں گے اور اگر جنگ نہیں روکوگے تو ہم کوئی بھی تجارت نہیں کریں گے۔ لوگوں نے تجارت کو کبھی اس طرح استعمال نہیں کیا ہے، جیسے میں نے کیا۔ اس کے بعد میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اچانک ہی دونوں ممالک نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم جنگ روکنے جا رہے ہیں اور دونوں نے جنگ روک دی۔‘‘
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان نے جنگ بندی کے لیے کسی کی بھی ثالثی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی دوطرفہ بات چیت کے بعد ہوئی ہے اور پاکستان کی درخواست پر کی گئی ہے۔ تاہم ٹرمپ کا تازہ بیان حکومت کے اس دعوے پر سنگین سوالات کھڑے کر دیتا ہے۔ کانگریس پہلے ہی اس حوالے سے حکومت کو گھیرے ہوئے ہے کہ جنگ بندی کی اطلاع ہمیں ٹرمپ سے کیوں ملی، حکومت سے کیوں نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آٹھ بجے وزیر اعظم مودی ملک سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ…
یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…
پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…
اپنی پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے…
جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…
رگھو پوری نے کہا کہ توقع کے مطابق پاکستان نے اس پلیٹ فارم کا استعمال…