مصر کے شہر بورسعید میں جامعہ ازہر کے تحت قائم کلیہ دراسات اسلامیہ میں ایک قبطی (مسیحی) خاتون کریسٹین حنّا، گذشتہ 23 برس سے اسلامی علوم پڑھا رہی ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی حامل خاتون استاد کا یہ غیر معمولی تعلیمی سفر اُس وقت شروع ہوا جب وہ اسلامیات کے نصاب سے علمی دل چسپی رکھنے لگیں اور باقاعدہ تحقیق اور مطالعے کا آغاز کیا۔
وہ جملہ جو جامعہ ازہر یونیورسٹی میں ان کی تقرر کی بنیاد بن گیا
سال 2002 میں اُس وقت کے شیخ الازہر، ڈاکٹر محمد سید طنطاوی نے ان کی درخواست پر صرف سات الفاظ لکھے “حقاً وعدلًا تتخذوا تجاه كريسٹين ما ترونه لازمًا” یعنی “حق و انصاف کے تحت کریسٹین کے بارے میں جو مناسب ہو، اختیار کریں”۔ یہی جملہ ان کے تقرر کی بنیاد بن گیا۔ یوں وہ کلیۃ الدراسات الإسلامیۃ، بورسعید میں بطور لیکچرار مقرر ہو گئیں۔
عربی زبان اور اسلامیات کے شعبے سے وابستہ ہیں ڈاکٹر حنّا
کریسٹین حنّا نے اسلامیات کی مختلف کتابیں اور نصابات کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔ انھوں نے الازہر یونیورسٹی سے ماسٹرز اور پھر پی ایچ ڈی مکمل کی۔ سال 2006 میں وہ اسسٹنٹ پروفیسر بنیں، اور 2023 میں انھیں مکمل پروفیسر کی سند ملی۔ وہ اس وقت عربی زبان اور اسلامیات کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
اسلام سے محبت، حسنِ سلوک، اور سچائی جیسے اوصاف سیکھنے کو ملے
پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین نے بتایا کہ بعض اساتذہ نے انھیں قرآن کی سورتیں یاد کرنے سے چھوٹ دینا چاہی کیوں کہ وہ قبطی (مسیحی) تھیں، مگر کرستین نے انکار کر دیا۔ انھوں نے قرآن مجید کی کئی سورتیں تجوید کے ساتھ یاد کیں تاکہ مکمل میرٹ پر نمبر حاصل کریں۔ احادیثِ نبویہ بھی یاد کیں اور تمام درسی تقاضے مکمل کیے۔ ڈاکٹر کریسٹین کا کہنا ہے کہ اسلام کے مطالعے سے انھیں دوسروں سے محبت، حسنِ سلوک، اور سچائی جیسے اوصاف سیکھنے کو ملے۔ ان کے مطابق تمام آسمانی مذاہب انسانوں میں اخلاق، عدل اور احترام پیدا کرنے کے لیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…