نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مسلسل منتخب ہونے والے وزیر اعظم کے طور پر سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا طویل عرصے تک برقرار رہنے والا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد ملک اور بیرونِ ملک سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت، سیاسی بصیرت اور عوامی مقبولیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری ایک پیغام میں نریندر مودی کو بھارت کا سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب رہنے والا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ ٹرمپ نے لکھا کہ مودی ایک مضبوط، صحت مند اور ذہین لیڈر ہیں۔ جنہوں نے بھارت کو عالمی سطح پر نئی شناخت دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نہ صرف ان کے دوست ہیں بلکہ ایک ایسے لیڈر بھی ہیں جو آنے والے کئی برسوں تک مزید کامیابیاں اور عظیم کارنامے انجام دیتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 جون 2026 کو مسلسل منتخب وزیر اعظم کے طور پر 4,399 دن مکمل کر کے جواہر لال نہرو کا 4,398 دنوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ مودی پہلی مرتبہ مئی 2014 میں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کی اور پھر 2024 میں مسلسل تیسری بار عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دی۔ اس طرح وہ آزاد بھارت کی تاریخ میں مسلسل تین مرتبہ عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والے لیڈروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران قومی سیاست میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس” کے نعرے کے ساتھ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، ڈیجیٹل انقلاب اور عالمی سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی سیاسی شناخت کو مزید مستحکم کیا۔
اس تاریخی موقع پر روس، اٹلی، امریکہ سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنماؤں نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ روسی قیادت نے بھارت کی اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کے لیے مودی حکومت کے اقدامات کو سراہا، جبکہ دیگر عالمی شخصیات نے اسے بھارتی عوام کے مسلسل اعتماد اور جمہوری نظام کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اپنے 12 سال مکمل کر چکی ہے۔ مرکزی کابینہ نے بھی ایک خصوصی قرارداد منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور اس کامیابی کو بھارتی جمہوریت، عوامی اعتماد اور مؤثر قیادت کا مظہر قرار دیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مودی کا یہ ریکارڈ بھارتی سیاست میں ایک اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے انہیں ملک کے طویل ترین عرصے تک مسلسل منتخب رہنے والے وزیر اعظم کے طور پر تاریخ میں نمایاں مقام دلایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…