-بھارت ایکسپریس
Tripura Assembly Election Result 2023: اس سال شمال مشرق کی جن ریاستوں میں انتخابی بگل بجا، ان میں تری پورہ میں سب سے پہلے ووٹنگ ہوئی۔ آج جمعرات (2 مارچ) کو تری پورہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی نتائج میں بی جے پی سب سے آگے ہے۔ تری پورہ میں بی جے پی کو واضح اکثریت کے رجحان کے بعد بی جے پی نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔ بی جے پی نے حکومت بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس-لیفٹ اتحاد نے ٹکر دینے کی کوشش کی، لیکن ووٹوں کی گنتی جیسے جیسے آگے بڑھتی گئی، بی جے پی کو واضح اکثریت ملی۔
ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی اتحاد ابھی 32 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اسے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظرنقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ لیفٹ اتحاد 17 سیٹوں پرآگے ہے۔ جبکہ ٹپرا موتھا پارٹی ( ٹی ایم پی) بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اسے بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
تری پورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا 1300 ووٹوں سے جیتے
تری پورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا ریاست کی ٹاؤن باردوولی سیٹ سے تقریباً 1300 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ تری پورہ میں بی جے پی اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ 2018 الیکشن کے مقابلے میں بی جے پی کی 10 سیٹیں کم ہیں۔ مانک ساہا نے کہا، ‘یہ جیت عوام کی ہے، وزیراعظم مودی، جے پی نڈا اور امت شاہ طے کریں گے حلف برداری تقریب۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘میں وزیراعظم مودی، امت شاہ، جے پی نڈا اور راجناتھ سنگھ جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم الیکشن کے بعد کا جائزہ لیں گے کہ جتنی سیٹ آنی چاہئے، اتنی کیوں نہیں آئیں۔ حلف برداری کی تاریخ مرکزی قیادت طے کرے گا۔’
حالانکہ تری پورہ کے رجحانات میں اعدادوشمار مسلسل بدل رہے ہیں۔ بی جے پی اتحاد کو ایک وقت واضح اکثریت مل رہی تھی، لیکن ایک بار پھر وہ نیچے آگئی ہے۔ بی جے پی اتحاد اور لیفٹ اتحاد کے درمیان ابتدائی رجحانات میں ٹکردیکھنے کو مل رہا تھا، لیکن اب بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ تری پورہ میں ٹی ایم پی کو بڑی کامیابی ملتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کیونکہ وہ 11 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ جو اس کے لئے بڑی کامیابی ہے۔
تری پورہ-ناگا لینڈ میں کانگریس ناکام
تری پورہ، ناگلینڈ اور میگھالیہ کے رجحانات میں کانگریس کی حالت بے حد خراب نظرآرہی ہے۔ تینوں ریاستوں میں کانگریس ناکام ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں نکلی بھارت جوڑو یاترا کا اثر دیکھنے کو ملے گا، لیکن ایسا ہوا نہیں۔ تری پورہ اور ناگلینڈ میں کانگریس کا کھاتہ کھلتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔ حالانکہ وہ کچھ سیٹوں پرآگے چل رہی ہے، لیکن دونوں ریاستوں میں اسے بڑا جھٹکا لگا ہے۔
تری پورہ کے اقتدارپرقابض بی جے پی نے 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 54 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے، جبکہ 6 سیٹوں پر بی جے پی کی اتحادی جماعت آئی پی ایف ٹی نے اپنے امیدوار اتارے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعت لیفٹ فرنٹ کے ساتھ کانگریس نے اتحاد کیا تھا۔ یہاں لیفٹ نے اس بار 47 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے اور باقی 13 سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی جماعت ٹپرا موتھا پارٹی (ٹی ایم پی) نے 42 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے۔ ان سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہونا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…