قومی

One Rank One Pension Scheme:وزیر اعظم مودی نے سابق فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ‘ون رینک، ون پنشن’ کی ستائش کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ون رینک ون پنشن اسکیم کے نفاذ کے متعلق بات کی۔ واضح رہے کہ  کہ ون رینک ون پنشن اسکیم کے تحت، مسلح افواج کے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قطع نظر، ایک ہی رینک اور سروس کی مدت کے لیے ایک ہی پنشن دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس  پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے شہیدوں کو یاد کیا اور کہا کہ ون رینک ون پنشن ان کی قربانی اور ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس دن ون رینک ون پنشن  نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے سابق فوجیوں اوران کی ہمت اور قربانی کو خراج تحسین تھا جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ون رینک ون پنشن کو لاگو کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے اور اپنے ملک کے ہیرو کے تئیں ہمارے شکرگزار کی تصدیق کرنے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔

اسکیم 2014 میں نافذ ہوئی۔

واضح رہے کہ ون رینک ون پنشن کو لاگو کرنے کا فیصلہ نریندر مودی حکومت نے 7 نومبر 2015 کو لیا تھا، جس کا فائدہ یکم  جولائی 2014 سے نافذ العمل ہے۔ ون رینک ون پنشن مسلح افواج کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی رینک کے ریٹائرڈ سپاہی، جو سروس کی اسی مدت کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور سال سے قطع نظر ایک ہی پنشن ملے گی۔

لاکھوں خاندانوں کو فائدہ ہوا۔

  وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ سب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پچھلی دہائی میں لاکھوں پنشنرز اور پنشنرخاندانوں نے اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعداد سے بڑھ کر، ون رینک ون پنشن ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزی راعظم مودی نے مزید کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Usha Chilukuri to become America’s Second Lady: ہند نژاد اوشا چلوکوری بنیں گی امریکہ کی ’سیکنڈ لیڈی‘، آندھرا پردیش کے اس گاؤں میں جشن کا ماحول

اوشا نے ییل یونیورسٹی سے تاریخ میں گریجویشن کی ڈگری اور کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ…

9 mins ago

Political uproar over Rahul Gandhi’s Article: راہل گاندھی کے مضمون پر سیاسی ہنگامہ، شاہی خاندانوں کے سینئر لیڈران نے اٹھائے سوال، جانئے تفصیلات

دیواس کے آنجہانی مہاراجہ توکوجی راؤ پوار کی اہلیہ اور لوک سبھا لیڈر گایتری راجے…

2 hours ago