قومی

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا ٹی آر ایف دہشت گرد، ایک ہفتہ پہلے ہی لی تھی ٹریننگ

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ یہ انکاؤنٹر رات کے وقت شوپیان ضلع کے کٹوہلان علاقے میں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا۔

پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی شناخت میسر احمد ڈار کے نام سے کی ہے، جو حال ہی میں لشکر کی پراکسی ٹی آر ایف میں شامل ہوا تھا۔ وہ مقامی تھا، شوپیاں کے ویشرو کا رہنے والا تھا اور تصادم میں مارا گیا۔ وہ ایک ہفتہ قبل ہی دہشت گرد گروپ میں شامل ہوا تھا۔ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دی۔

ان پٹ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا گیا

کشمیر زون پولیس کے مطابق یہ انکاؤنٹر شوپیان کے کٹوہلان علاقے میں ہوا۔ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس پر فوج اور پولیس اہلکاروں نے رکاوٹیں کھڑی کیں اور دہشت گردوں نے فوجیوں کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Rupi Kaur rejects White House’s invitation: کناڈائی شاعرہ روپی کور نے ٹھکرایا وائٹ ہاؤس کی دیوالی پارٹی کی دعوت، کہا- غزہ تشدد کی حمایت کرتا ہے امریکہ

ٹی آر ایف نے گزشتہ ہفتے ہی ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا

گزشتہ ہفتے ہی سری نگر کی عیدگاہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک انسپکٹر زخمی ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں نے عیدگاہ کے قریب انسپکٹر مسرور احمد پر فائرنگ کی۔ ٹی آر ایف-لشکر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago