ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزارت خارجہ کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ہندوستان اگلے ٹونس تک اسرائیل اور ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی لگا گیا ہے کہ جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں انہیں چاہیے کہ جلد سے جلد وہ ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کرے اور خود کو رجسٹر کرائیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں ان سے رابطہ کیا جاسکے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو لوگ دونوں ملکوں میں موجود ہیں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ باہر گھومنے سے گریزکریں۔
ایرانی سفارتی کمپلیکس پر حملے پر تشویش – جیسوال
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم نے یکم اپریل 2024 کو شام میں ایرانی سفارتی کمپلیکس پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو بین الاقوامی قانون کے عمومی طور پر قبول شدہ اصولوں کے خلاف ہوں۔
بھارت ایکسپریس ۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…